DailyNewsGujarKhanKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest a man for the murder of Mirza Rizwan, who was shot dead in Kallar

کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے کلرسیداں کے نوجوان مرزا رضوان کے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے کلرسیداں کے نوجوان مرزا رضوان کے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم مقتول سے لاکھوں روپے کی رقم ادھار لے چکا تھا اس نے رقم واپس کرنے کی بجائے محسن کشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرزا رضوان کو ہی فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ لواحقین نے اپنے رشتہ دار خاتون اور مرد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھاابتدائی تفتیش میں 27 سالہ ملزم سید فخر عباس شاہ نے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ملزم چونترہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ چند برسوں سے مغل بازار کلر سیداں میں شاہ جی کے نام سے دودھ دہی کی دکان چلا رہا تھا۔ملزم بھینسوں کی خریداری کیلئے مقتول رضوان مرزا سے پیسے ادھار لے کر بھینسیں خرید کر لاتا تھا اور مقتول کو منافع کی رقم بھی دیتا تھا۔مقتول کی ڈائری کے مطابق ملزم فخر شاہ کے ذمے 31 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا تھی جو اس نے مقتول کو دینی تھی۔مقتول رقم کی واپسی کا تقاضاکرتا رہا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور رقم ہضم کرنے کیلئے اس نے رضوان مرزا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔وقوعہ کے روز ملزم مقتول کے کمرے میں داخل ہوا اور اس دوران اس نے پسٹل 30 بور سے گولیاں مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی شناخت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ15 اکتوبر کے روز مقتول رضوان مرزا کے بھائی مرزا ناصر پرویز نے تھانہ کلر سیداں میں قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا بھائی تھانہ روڈ پر واقع شادی ہال میں گیا جہاں اسے قتل کر دیا گیا۔مدعی نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ عبدالرحیم اور اس کی بیوی شازیہ نے کسی نامعلوم شخص یا اشخاص کے ذریعے بھائی کو قتل کروایا ہے تا ہم میاں بیوی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں جو بعد میں کنفرم ہو گئیں،

Kallar Syedan; Syed Fakhar Abbass Shah of Chauntra who has a dairy shop in Kallar has been charged for the murder of Mirza Rizwan in Kallar Syedan.

حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔عامر محمود کیانی

The positive results of government policies are coming to the fore. Aamir Mahmood Kayani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔کورونا کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے درست پالیسیاں اختیار کیں،عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اثرات مفید ثابت ہونگے۔ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انڈسٹری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کی نہیں لیکن حکومت کسی کو بھی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازات نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیٹرنگ کوارڈینیٹر تحصیل کلر سیداں راجہ اظہر اقبال پاکستانی کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات میں تحصیل کلر سیداں کے ترقیاتی کاموں اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور وفد کو مقامی سطح پر مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔عامر کیانی نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ وہ تحصیل کلر سیداں کے ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی کاموں اور پارٹی کو منظم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے تا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ڈپٹی کوارڈینیٹر چوہدری شاہد ضیاء، عاصم مختار مغل،چوہدری ظہور احمد،چوہدری کامران الحق،راجہ اشفاق احمد بھی وفد میں موجود تھے

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حقدار فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جوئنیر ہیں

Fatima Bhutto and Zulfiqar Ali Bhutto Jr. are entitled to lead the PPP

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حقدار فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جوئنیر ہیں اور دوسری طرف مورثیت مورثیت کا راگ الاپا جا رہا ہے۔ ان لفافی دانشوروں کی کون سی بات مانی جائے اور کون سی نہیں۔مخالفین کا یہ پروپیگنڈہ عوام کے دلوں سے عشق بھٹو ختم نہیں کر سکتا۔ پی پی پی کل بھی عوام کی جماعت تھی اور آج بھی عوامی جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملتان کے کامیاب جلسہ نے نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور وہ ایک بار پھر پرانا راگ مورثیت مورثیت الاپنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب سلیکٹڈ کا چل چلاؤ قریب ہے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی فہم و فراست اور سیاسی داؤ پیچ نے حکومتی بغلولوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔ مختلف الخیال اور نظریات کی حامل سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم (پی ڈی ایم) پر اکٹھا کر کے انہوں نے سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا ہے اور عوام بھی اب ان نااہل اور سلیکٹڈ ٹولے سے تنگ آ چکی ہے اور ان سے جان چھڑانے کیلیے ہر طرح کی تحریک کیلیے تیار ہے۔

کلر سیداں شہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

Motorbike belonging to Jabar Jhangir of Khadd Banhal stolen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں شہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔جبار جہانگیر سکنہ کھڈ بناہل نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنا موٹر سائیکل گوجرخان روڈ پر واقع ایک کریانہ سٹور کے سامنے کھڑا کیا اور کام کے سلسلہ میں خود راولپنڈی چلا گیا اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب جب واپس آیا تو دیکھا میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جسے کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے مستحقین میں امدادی رقوم کی ادائیگی شروع کر دی گئی

Under Ehsas Emergency Cash Program, disbursement of assistance to beneficiaries above 65 years of age

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے مستحقین میں امدادی رقوم کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں بلدیہ کلر سیداں میں سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب اور سوشل ویلفیئر آفس کی جانب سے 65 سال سے زائد عمر کے مستحقین کو ہر ماہ دو ہزار روپے وظیفہ کی رقم ادا کی جائے گی۔احساس پروگرام کے فیلڈ اسسٹنٹ ہمایوں نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 65 سال کی عمر سے زائد 100 کے قریب مرد و خواتین کو وظیفہ کی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر کی جانب
سے وصول ہونے والی مستحقین کی تصدیق شدہ لسٹوں کو اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ وہ مستحقین بزرگ مرد و خواتین کو رقم کی وصولی کے سلسلہ میں مطلع کر سکیں۔

میلاد النبی کی تقریب

Millad Un Nabi announcements

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…میلاد النبی کی ایک تقریب کل بروز ہفتہ صبح دس بجے ڈھوک بنگیال نلہ مسلماناں میں راجہ یاسر محمود کے گھر منعقد ہو رہی ہے جس میں علامہ عں بداللہ مظہر،مولانا شفیق الرحمان،حافظ عبدالباسط،دلشاد عطاری خطاب کریں گے۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گدائے در غلامان مصطفے ص کے زیراہتمام جشن ظہور مصطفے ص کی ایک تقریب پانچ دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مدنی مسجد سہوٹ بدھال میں منعقد ہو رہی ہے جس سے مولانا جمیل نقشبندی،قاضی غلام ربانی،علی شیر حاکم،سید بو علی شاہ،حنیف قمر،طیب الرحمان چشتی،سید محسن علی شاہ اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button