DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fines handed to shopkeepers and warned to ensure full implementation of SOP or their shops will be sealed

کورونا ایس او پی پر کاروائی,دوکانداروں کو جرمانہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کی دوکانیں سیل کر دی جائیں گی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں مس رمیثہ جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے انورسمنٹ انسپکٹر زاہدحیدری اور ملک اشتیاق احمد کے ہمراہ کلر سیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پی پر کاروائی کی انہوں نے متعدد دوکانداروں کو جرمانہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کی دوکانیں سیل کر دی جائیں گی انہوں نے گوجرخان روڈ کے فیصل نان کو ایس او پی خلاف ورزی پر سیل کر دیا انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر جا کر انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ کورونا ایس او پی پر عمل کروائیں بغیر فیس ماسک مسافر کو گاڑی کی سہولت ہر گز مہیا نہ کی جائے۔

Kallar Syedan; On the direction of Assistant Commissioner ​​Miss Ramisha Javed Awan, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar along with Inspector Zahid Haideri and Malik Ishtiaq Ahmed visited various bazaars of Kallar Syedan ​​and took action on Corona SOP. They fined several shopkeepers and warned that they should ensure full implementation of SOP or else their shops would be sealed. He sealed Faisal Nan of Gujjar Khan Road for violating SOP.

مسلم ٹاؤن راولپنڈی کا ایک شخص اپنی اہلیہ کو دم ڈلوانے کلرسیداں لایا جہاں سے وہ اپنے جیون ساتھی سے ہی محروم ہو گیا

Allegation of women being abducted after coming to see faith healer

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم ٹاؤن راولپنڈی کا ایک شخص اپنی اہلیہ کو دم ڈلوانے کلرسیداں لایا جہاں سے وہ اپنے جیون ساتھی سے ہی محروم ہو گیا، کلرسیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا مسلم ٹاؤن راولپنڈی کے راجہ احسان اللہ نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی اہلیہ (ک)کو دم ڈلوانے کلرسیداں لایا جہاں میرے بھائی کی خواہر نسبتی شکیلہ بی بی،عظمی بی بی اور شہباز بھی آئے ہوئے تھے انہوں نے میری بیوی کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور مجھے دوکان سے کچھ کھانے کے لیئے بھیج دیا جب میں واپس آیا تو نہ گاڑی تھی نہ ہی میری بیوی موجود تھی،میری بیوی کو ملزمان اغوا کر کے لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے دو خواتین اور ایک مرد سمیت تین ملزمان کے خلاف زیردفعہ 496اے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کلرسیداں سٹی فیڈر مرمت کے لیئے بند رہے گا

Kallar City Feeder will be closed for repairs

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کلرسیداں سٹی فیڈر مرمت کے لیئے بند رہے گا جس سے کلرسیداں شہر مرید چوک چوآ روڈ،گوجرخان روڈ،پنڈی روڈ،تھانہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے راجہ شہزاد یونس اور راجہ جاوید اشرف کے ہمراہ کلرسیداں میں شیخ خورشید احمد سے ملاقات

Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s Special Assistant Sheikh Sajid-ur-Rehman along with Raja Shehzad Younis and Raja Javed Ashraf called on Sheikh Khurshid Ahmed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے راجہ شہزاد یونس اور راجہ جاوید اشرف کے ہمراہ کلرسیداں میں شیخ خورشید احمد سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبد القدوس،شیخ حسن ریاض اور حاجی طارق تاج بھی موجود تھے۔

میلا د النبی ﷺ کی ایک تقریب آج بروز جمعرات صبح دس بجے ڈھوک بنگیال چوآخالصہ میں راجہ تجمل حسین قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے

Milad-un-Nabi is being held today, at the residence of Raja Tajmal Hussain Qadri in Dhok Bangial.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…میلا د النبی ﷺ کی ایک تقریب آج بروز جمعرات صبح دس بجے ڈھوک بنگیال چوآخالصہ میں راجہ تجمل حسین قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ وقار احمد مدنی،مولانا سلیمان نقشبندی،قاری مزمل قادری،احسان الحق چشتی،یامین عادل اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button