DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Rape allegations against Aqeel Haidre advocate dismissed in a press conference

عقیل حیدری ایڈووکیٹ پر دو روز قبل خاتون کی طرف سے ریپ کا الزام بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کی ہنگامی پریس کانفرنس عقیل حیدری نے تمام تر الزامات جھوٹے اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کا م،عمران ضمیر ۔۔۔
عقیل حیدری ایڈووکیٹ پر دو روز قبل خاتون کی طرف سے ریپ کا الزام بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کی ہنگامی پریس کانفرنس عقیل حیدری نے تمام تر الزامات جھوٹے اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیے۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلع کی خاطر عقیل حیدری ایڈووکیٹ کے دفتر میں گئی تو انہوں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔جس میں صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سردار کامران ایڈووکیٹ،سنئیر ممبر ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ،عبدالمجید قریشی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عقیل حیدری ایڈووکیٹ نے تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میری ذاتی زندگی سیاسی زندگی اور میرے کیرئیر کو بد نام کیا گیا۔ انہوں نے حلف اٹھایا کہ میں نے پوری زندگی میں ایسا کام نہیں کیا یہ چند مخصوص ٹولہ ہے جنہوں نے ایک منصوبے کے تحت یہ کام کیا میں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے صحافیوں کے خلاف عزت ہتھک کا دعویٰ کروں گا اور تمام ریکارڈ مہیا کر کے ایسے لوگوں کو بے نقاب کروں گا۔ بعدازاں کہوٹہ بار کے وکلاء اور سول سوسائٹی کے کثیر تعداد میں لوگ تھانہ کہوٹہ پہنچ گئے اور ڈی ایس پی کہوٹہ افضال شاہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان لوگوں نے کتنے لوگوں کی عزتیں اچھال کر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے جو بعد میں خارج ہوگئے ایسے لوگوں اور نام نہاد صحافیوں کا تھانہ کہوٹہ میں داخلہ بند کیا جائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی افضال شاہ نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن لڑکے والے کیس میں جھوٹا کیس کرنے والوں پر 182 کا پرچہ دیا جائے گا اس کیس میں بھی میرٹ پر انکوائری ہوگی ہماری مجبوری ہوتی ہے کہ ایک درخواست پر مقدمہ درج کریں اس موقع پر وکلاء نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو بریفنگ بھی دی۔

Kahuta; According to the details, two days ago, a woman stated on social media that when she went to Aqeel Haideri Advocate’s office for khula, she was raped, while a press conference was held by Bar Association Kahuta yesterday. President Bar Association Kahuta Khawar Riaz Qadri Advocate, General Secretary Sardar Kamran Advocate, Senior Member Zulfiqar Kayani Advocate, Abdul Majeed Qureshi Advocate and other members of the legal community were present on the occasion, Where Aqeel Haideri Advocate denied the allegations and have asked the police for investigation.

Show More

Related Articles

Back to top button