DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Women murdered by her ex husband in Kallar Syedan.

تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون کے قتل پر ایس پی صدر کا نوٹس

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون کے قتل پر ایس پی صدر کا نوٹس، ایس ڈی پی او کہوٹہ سے رپورٹ طلب،ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون کے قتل پرایس پی صدرضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی اوکہوٹہ سے رپورٹ طلب کرلی،ایس ڈی پی اوکہوٹہ اورایس ایچ اوکلرسیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اسکے سابقہ شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتولہ کی شناخت فاطمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،تفتیشی ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی صدرنے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔

Kallar Syedan; According to the preliminary investigation, the woman was shot dead by her ex-husband. The victim has been identified as Fatima Bibi. The body has been shifted to the hospital for postmortem. Investigative teams are gathering evidence from the spot. A case is being registered and teams are being formed to arrest the culprits.

اے ایس پی مری کا پولیس چوکی گھوڑا گلی اور پولیس چوکی سنی بینک کا دورہ

Visit of ASP Murree Police Post to Ghora Gali and Police Post Sunny Bank

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اے ایس پی مری کا پولیس چوکی گھوڑا گلی اور پولیس چوکی سنی بینک کا دورہ،دورہ کے دوران موبائل پٹرولنگ، بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، اور ریکارڈ کا معائنہ۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی مری اظہر خان نے تھانہ مری کی پولیس چوکی گھوڑا گلی اورپولیس چوکی سنی بینک کا دورہ کیا،دورے کے دوران موبائل پٹرولنگ، بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا معائنہ کیا،اے ایس پی مری نے انچارج چوکیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینئر پولیس آفیسر کی طر ف سے مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایاجائے،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لایاجائے اورمجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اورعدالتی مفرور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، اے ایس پی مری نے دوران چیکنگ ڈیوٹی پرموجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ/چوکی میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیاجائے،اچھے رویے اوراخلاق سے پیش آتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرکے پولیس کے امیج کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے 28صفر المظفرکے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری

Rawalpindi Police issues fool proof security plan for the main procession of 28th Safar

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب سے 28صفر المظفرکے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری،مرکزی جلوس پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے1500کے قریب پولیس افسران تعینات۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایت پر صفر المظفر میں منعقد ہونے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جارہاہے،راولپنڈی پولیس نے 28صفرالمظفر کے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا،،سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لیے1500کے قریب پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 28صفر المظفر کا جلوس تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں برآمد ہوگا، مرکزی جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی اور روٹ میں آنے والی گلیوں، سڑکوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے الگ ٹریفک پلان بھی جاری کیاگیاہے،سی پی او محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کی طر ح صفر المظفر میں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کوتمام ممکنہ وسائل بروئے کارلاتے ہوئے مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے اورآئندہ بھی کرے گی،سی پی اونے کہاکہ سپروائزری آفیسر اورایس ایچ اوز پولیس افسران کوباربارچیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے، جلوس کی سیکورٹی کے لیے لگائے گئے پولیس افسران بروقت ڈیوٹی پررپورٹ کریں گے اورجلوس کے اختتام پر لوگوں کے منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Ratta Amral police arrest accused involved in robbery, burglary and theft

www.pothwar.com / crime report

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم،موبائل فونزاوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیصل کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 25ہزار،03موبائل فون اوروارداتوں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایچ اورتہ امرال نے بتایاکہ ملزم رتہ امرال کے علاقے میں وارداتیں کرتاتھا،وارداتوں کے انکشاف پر ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد ملزم سے مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائیگا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ اورتہ امرال اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار

Taxila police arrest 06 gamblers

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06ملزمان زاشاد خان،جہانزیب خان،احسان ولی،فرحان اللہ،مہارس خان اورمیرولی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم15ہزار950روپے،05موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، قمار بازی بہت سے جرائم کی جڑ ہے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے قمار بازی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گئی ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم اورکیٹیگری(بی) کے 02 اشتہاری مجرمان گرفتار

Rawalpindi police arrests notorious criminal and B-category (B) 02 notorious criminals

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم اورکیٹیگری(بی) کے 02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (بی) کے اشتہار ی مجرم محمود احمدکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران محمد ایوب نے اشتہاری مجرم محمود احمد کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ایوب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم خالد محمود کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم سال 2108سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم کامران کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم چند ماہ سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Ara Bazar police arrest drug dealer

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبد القاد ر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو300گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوآراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 09 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے02 پستول30بور،300گرام چرس،49لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے یسین سے 01پستول 30بورمعہ 3روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے جنید اقبال سے 01پستول 30بور،تھانہ رتہ امرال پولیس نے راجہ جاوید سے20لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے عثمان ظہور سے 05لیٹرشراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد ریاست سے 05لیٹرشراب،تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقصود مسیح سے 07لیٹرشراب،رازق مسیح سے 07لیٹرشراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد گلفراز سے 05لیٹرشراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نعمت اللہ سے 300گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button