DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PML-N observed a black day on Monday against the violation of constitution by General Pervez Musharraf

مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کی آئین شکنی کے خلاف پیر کے روز یوم سیاہ منایا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کی آئین شکنی کے خلاف پیر کے روز یوم سیاہ منایا گیا کلرسیداں تحصیل اور سٹی کے علاؤہ سابق بلدیاتی نمائندوں یوتھ اور کارکنوں نے پریس کلب راولپنڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی انہیں اس کی دعوت مسلم لیگ ن کے قائمقام صدر شاھد خاقان عباسی اور پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ نے دی تھی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی، چار یوسیز بشندوٹ،گف،دوبیرن کلاں اور منیاندہ کے چییرمینوں محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،صوفی ضابر حسین،مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،شاھد اکبر گجر،محمد ظریف راجا،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری محمد حنیف،راجہ اظہر،تنویر شیرازی،تنویر ناز بھٹی، جبران صفدر کیانی،حق نواز آرائیں،چوہدری یاسر،حاجی شارق،ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; PML-N observed Black Day on Monday against General Pervez Musharraf’s violation of constitution by then Acting President. Shahid Khaqan Abbasi and Vice President of Punjab Engineer Qamarul Islam Raja called on the protest at Liaqut Bagh where large number of PML-N supporters had gathered. Among those who participated in the demonstration were former National Assembly member Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Muhammad Zubair Kayani, Raja Faisal Munawar, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, former members of the municipality Sheikh Hassan Riaz. Haji Akhlaq Hussain, Sufi Zabir Hussain, President PML-N Lawyers Wing Tehsil Kallar Syedan Amir Mahmood Bhatti Advocate, Sheikh Nadeem Ahmed, Subedar Ghulam Rabbani, Zainul Abidin Abbas, Sheikh Hassan Seraiki, Shahid Akbar Gujjar, Muhammad Zarif Raja, Chaudhry Naeem Banaras. Chaudhry Muhammad Hanif, Raja Azhar, Tanveer Shirazi, Tanveer Naz Bhatti, Jibran Safdar Kayani, Haq Nawaz Arain, Chaudhry Yasir, Haji Sharaq, Arshad Mahmood Bhatti and others participated.

تحصیل کلر سیداں میں کرونا کی تازہ لہر میں مزید دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد حالیہ دنوں میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی

Two more people have died in a fresh wave of coronavirus in Kallar Syedan Tehsil, bringing the death toll to three

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل کلر سیداں میں کرونا کی تازہ لہر میں مزید دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد حالیہ دنوں میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ نلہ مسلماناں کی 70 سالہ (ن) جبکہ پنڈ بہنسو کی 60سال (س) کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔مسماۃ (ن) فالج کی مریضہ تھی جبکہ مسماۃ (س) کو بخار ہونے کے باعث فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی میں زیر علاج رکھا گیا تھاجہاں وہ انتقال کر گئیں اور ہسپتال کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹس میں بھی ان کی اموات کورونا وائرس سے منسوب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تین ایام قبل کلر سیداں کے بھی راولپنڈی میں زیر علاج ایک مریض کے انتقال کی وجہ کرونا بتائی گئی انتقال کر جانے والے مرحومین کے لواحقین کی بھی سکریننگ کی گئی ہے۔

راجہ صغیر احمد گلیوں کے تعمیراتی کام کیمعیار کو چیک کرنے کے لیئے خود کدال اٹھا کر علاقائی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے

Raja Saghir Ahmed has made a new history in regional politics by checking quality of street construction work.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد گلیوں کے تعمیراتی کام کیمعیار کو چیک کرنے کے لیئے خود کدال اٹھا کر علاقائی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے گزشتہ روز ان کی جاری گرانٹ سے یوسی نلہ مسلماناں کے گاؤں گھوئی میں گلی تعمیر کی جارہی تھی تو راجہ صغیر احمد سابق چیئرمین بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،راجہ محمد ثقلین کے ہمراہ خود پہنچ گئے انہوں نے دوران کام خود کدال اٹھا لی اور نوتعمیر گلی کی گہرائی چیک کرنے کے لیئے خود اپنے ہاتھوں سے کھدائی کی تو وہ درست پائی گئی مگر راجہ صغیر احمد مطمئن نہ ہوئے انہوں نے گلی کے عین وسط میں کھدائی کرکے اس کی موٹائی کو ناپا تو انکشاف ہوا کہ اطراف میں کام درست کرتے ہوئے عین درمیان میں گڑبڑ کی گئی ہے جس پر
ٹھیکیدار کو مزید پچاس فٹ گلی کی تعمیر کا حکم دیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر آئندہ قواعد سے ہٹ کر کام کیا گیا تو بلیک لسٹ کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی

Two persons were injured in two separate incidents of fighting within the limits of Kallar Syedan police station.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پہلا واقعہ چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ کنگوٹھی میں پیش آیا جہاں محمد عمران نے مضروبی حالت میں بتایا کہ رات آڑھائی بجے کے قریب مجھے اچانک آواز آئی جس سے میری آنکھ کھل گئی،دیکھا تو ایک نامعلوم شخص جس نے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا،میرے قریب آ گیا اور میرا کمبل کھینچ کر مجھے نیچے گرا دیا اور اس دوران جب میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ہاتھاپائی کے دوران اس نے پسٹل نکال کر فائر کرنا شروع کر دہئے، ایک فائر میرے کندھے پر جبکہ دو فائر میری گھر کی دیوار کے اوپر لگے۔ دوسرا واقعہ مہاجر بستی کنوہا میں پیش آیا جہاں محمد فاروق نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ رات پونے بارہ بجے کے قریب اپنے گھر میں فون سن رہا تھا کہ مجھے دربار کی طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں تو میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ بھائی قیصر فاروق کدھر ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ دربار گیا ہوا تھا تو میں جب دربار کی طرف گیا میرا بھائی قیصر کھڑا تھا اس دوران ندیم احمد اور وسیم احمد نے ہمارے اوپر فائرنگ شروع کر دی۔ندیم احمد نے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے کمر پر دائیں سائیڈ پر لگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرا بھائی دربار میں غلے کی نگرانی کرتا ہے جو ندیم وغیرہ کو پسند نہ ہے۔

نلہ مسلماناں کے صحافی محمد شبیر کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of Nala Muslimana journalist Muhammad Shabbir has passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نلہ مسلماناں کے صحافی محمد شبیر کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button