DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; A three-King member gang involved in robbery and dacoity was arrested in a major operation by Pirwadhai police

پیرودھائی پولیس کی اہم کاروائی،راہزنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی کنگ گینگ گرفتار،،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم،موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کاروائی،راہزنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی کنگ گینگ گرفتار،،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم،موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے راہزنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی کنگ گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حسیب،منصور،عابداللہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 41ہزار500،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان پیرودھائی کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا،سی پی او راولپنڈی نے تین رکنی گینگ کی گرفتاری پرایس پی راول، ایس ایچ اوپیرودھائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو گرفتارکیاجائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Rawat; According to details, Rawalpindi police is conducting operations against criminal elements. SHO Pirwadhai along with his team arrested a three-member king gang involved in robbery and dacoity. Among the arrested accused are Haseeb, Mansoor and Abdullah.

تھانہ چونترہ پولیس کا رواں ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،24ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمات درج

Chauntra Police Station cracks down on illegal arms holders, arrests 24 accused, seizes large quantity of illegal arms and ammunition, registers cases

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ چونترہ پولیس کا رواں ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،24ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او چونترہ اور اُن کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ میں 24مقدمات درج کرکے24ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 16 کلاشنکوف، 01 رائفل 7MM،01رائفل 223 بور،03 پستول 30بور اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا،ایس پی صدر کا کہناتھا کہ ناجائز اسلحہ کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں لڑکا لڑکی کے قتل پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب

Notice of CPO Muhammad Ahsan Younis on murder of boy and girl in Wah Cantt police station area, report sought from SP Pothohar

www.pothwar.com / Wah

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں لڑکا لڑکی کے قتل پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں لڑکا لڑکی کے قتل پر سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،نعشوں کی شناخت کامران اور میمونہ کے ناموں سے ہوئی ہے، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پنجاب فرانزک ٹیم کو طلب کر کے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، میرٹ پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

تھانہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، منشیات ا سمگلر گرفتار،02کلو کے قریب ہیروئن برآمد

Main operation of Cantt police station, drug smuggler arrested, about 02 kg of heroin recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، منشیات ا سمگلر گرفتار،02کلو کے قریب ہیروئن برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلر معین علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو860گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم سے ایک صحافتی کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی تفتیش کی جا رہی ہے،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں اور سپلائر ز کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

آراے بازار کے علاقہ فیصل کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں مختلف گھروں او ر کرایہ داروں کی چیکنگ

Search operation in and around Faisal Colony, search operation in various houses and checking of tenants.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ آراے بازار کے علاقہ فیصل کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں مختلف گھروں او ر کرایہ داروں کی چیکنگ، سرچ آپریشن ایس ایچ او آراے بازار کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار کے علاقے فیصل کالونی اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوآراے بازار سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران171گھروں،57کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر275افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تھانہ وارث خان پولیس کی فوری کاروائی، آتش بازی کرنے والاملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔

Waris Khan police took immediate action, arrested the firecracker accused, recovered fireworks and registered a case.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ وارث خان پولیس کی فوری کاروائی، آتش بازی کرنے والاملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دولہا احمد خان کی زیر نگرانی آتش بازی کرنے والے ملزم توقیر احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے آتشی آنار اور ہوائیاں برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی راول کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

راول ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان گرفتار

Rawal Division Police continues operations against notorious criminals, 02 notorious criminals of category (B) arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان کامران خان اور محمد فہدکو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کامران خان سال2017سے جبکہ اشتہاری مجرمان محمد فہد سال2019سے گنجمنڈی پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب تھے،ایس پی راول نے ایس ایچ اوگنجمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،08ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police crackdown on illegal arms and drug dealers continues, 08 accused arrested, large quantity of cannabis and arms and ammunition recovered, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،08ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش قیصر محمود اور نور الٰہی کو گرفتار کر لیا،ملزم قیصر محمود کے قبضہ سے 01کلو620گرام چرس جبکہ ملزم نور الٰہی کے قبضہ سے01کلو560گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے آفاق آصف کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اُسامہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02پستول9MM معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان نعمان اور عدنان شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

صوبائی وزیر علی خاکوانی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں اے سی مری زاہد حسین اور تحصیلدار رانا الیاس کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو آن لائن معطل کر دیا گیا

AC Murree Zahid Hussain and Tehsildar Rana Ilyas suspended for not giving protocol to Provincial Minister Ali Khakwani

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی وزیر علی خاکوانی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں اے سی مری زاہد حسین اور تحصیلدار رانا الیاس کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو آن لائن معطل کر دیا گیا زرائع کے مطابق صوبائی وزیر علی خاکوانی فوٹو کاپی پر رجسٹری کروانے تحصیل دار کے دفتر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ اصلی رجسڑی کا موجود ہونا ضروری ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلی کو شکایت کی تو وزیر اعلی نے دونوں افسران کو فوری معطل کرنے کے احکامات صادر کر دئے

Show More

Related Articles

Back to top button