DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Director Education College Rawalpindi Division Sher Ahmad Satti revealed 90% private colleges in Kahuta are unregistered

ڈائریکٹر ایجوکیشن کالج راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی نے کہوٹہ میں پرائیویٹ کالجز کے سربراہان سے گرلز کالج کہوٹہ میں اہم میٹنگ کہوٹہ میں 90 فیصد پرائیویٹ کالجز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن کالج راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی نے کہوٹہ میں پرائیویٹ کالجز کے سربراہان سے گرلز کالج کہوٹہ میں اہم میٹنگ کہوٹہ میں 90 فیصد پرائیویٹ کالجز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ایک ماہ کے اندر اپنے ادارے حکومتی ایس او پیز کے مطابق رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت بصورت دیگر اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ پرائیویٹ کالجز میں تعینات اساتذہ کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ان کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے رجسٹر میں 30000 اور ٹیچر کو 5000 تنخواہ دینے کا نظام ختم کیا جائے تعلیمی معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کرونا وائرس ڈینگی کے حوالے سے جو ایس او پیز دی گئی ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام پر فرق نہ پڑے خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز شیر احمد ستی نے میٹنگ میں سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے مستقبل کو تباہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں جو طالب علم دو سال تک تعلیم حاصل کرتا ہے اس کا داخلہ نہیں روکا جائے گا پاس یا فیل کرنا بورڈ کا کام ہے انہوں نے عوام کو کو پیغام دیا کہ بار فیس دے کر اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں داخل کرنے سے قبل تحقیق کر لیا کریں کہ اسے رجسٹر ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ بھاری فیس دے کر اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں داخل کرنے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں کہ یہ ادارہ کہاں سے رجسٹرڈ ہے انہوں نے کہا کے ایک ماہ بعد تمام کالجز کا ویزٹ کروں گا ادارے فیسوں کے علاوہ بچوں سے ایکسٹرا فنڈز نہ لیں اس پسماندہ علاقے کے غریب لوگ بڑی مشکل سے محنت مزدوری کر کے بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اگر ادارے ان کی اچھی تعلیم و تربیت نہیں کریں گے تو وہ معاشرے میں وہ مقام حاصل نہیں کر سکیں گے جو مقام ان مستقبل کے روشن ستاروں کو حاصل کرنا چاہیے اس لیے تمام ٹیچرز سے گزارش ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے حلوص دل سے اپنا کردار ادا کریں۔

Kahuta; Director Education College Rawalpindi Division Sher Ahmad Satti in an important meeting with the heads of private colleges in Kahuta Girls College Kahuta revealed that 90% of private colleges in Kahuta are unregistered and are ordered to register within a month. Strict action will be taken against other institutions not registered.

مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان کا بھتیجا ملک مہتاب اعوان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔

Malik Mehtab Awan, nephew of Mureed Awan Welfare Society chairman Malik Kaleem Hussain Awan, got married.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان کا بھتیجا ملک مہتاب اعوان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ملینم شادی ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ڈاکٹر ملک ریاض، حاجی ملک ابرار حسین،حافظ ذوالفقار احمد، حافظ محمد اسماعیل، حافظ فخر عباس،ڈاکٹر ملک جبار، صوبیدار رشید اعوان، ماسٹر ملک معروف حسین، ڈاکٹرملک خالد،ملک اسرار،ملک سہیل انجم، ملک ثاقب، ملک ڈاکٹر حماد، ملک جواد، ملک زین العابدین،ملک عاشر،ملک اسرار لحق، ماسٹرملک کرامت حسین، حوالدار ملک وزیر،ملک صوفی اقبال،ملک عمار الحق، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

بارہ اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ میں پر امن یوم احتجاجی مظاہر ہ۔کہوٹہ، کلر سیداں،گوجر خان، کوٹلی ستیاں اور مری سے بھی ن لیگی رہنماؤں کی بھر پور حاضری

Peaceful protest day at Rawalpindi Press Club Liaquat Bagh on the occasion of Black Day on 12th October.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بارہ اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ میں پر امن یوم احتجاجی مظاہر ہ۔کہوٹہ، کلر سیداں،گوجر خان، کوٹلی ستیاں اور مری سے بھی ن لیگی رہنماؤں کی بھر پور حاضری۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بارہ اکتوبر1999کی یاد میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ میں پر امن یوم احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ، کلر سیداں،گوجر خان، کوٹلی ستیاں، مر ی اور دیگر علاقوں سے ن لیگی رہنماؤں، کارکنوں، ورکروں نے بڑھی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر ن کے رہنماء سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، سابق چیئرمین یوسی بیورراجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ، تنویر ناز بھٹی اور دیگر ن لیگی کارکنوں، ورکروں نے بھر پور شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button