DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Wah Cantt police arrest two-member gang involved in robbery and cattle theft

تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،رابری،راہزنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،رابری،راہزنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم، چوری شدہ مویشی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری،راہزنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں یاسر اور اخلاق شامل ہیں،گرفتارملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم04 لاکھ 70 ہزار روپے، چوری شدہ بھینس مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحلہ برآمدکرلیا گیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران کی گئی،گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او واہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Rawalpindi; Wah Cantt police have arrested two-member gang involved in robbery and cattle theft. Money snatched in various incidents, stolen cattle and weapons used in the incidents were recovered from the possession of the accused. The arrested suspects include Yasir and Akhlaq.

تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے 03ملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون،مختلف نمبر زکی پرچیاں برآمد،مقدمہ درج

Ratta-e-Amral police operation, 03 wanted accused arrested

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم سمیت 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔

www.pothwar.com / crime report

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی،پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے 03ملزم گرفتار،نقدی،موبائل فون،مختلف نمبر زکی پرچیاں برآمد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کولوٹنے والے 03ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں راحیل،ریاض اختراورجمشید شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم25ہزار830 روپے،03موبائل فون اور مختلف نمبرزکی پرچیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔

تھانہ آراے بازار وتھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشن ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی کیے گئے

Search operations in different areas of Aara Bazar and Thana City were supervised by SHOs.

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ آراے بازار وتھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشن ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے مغل آباداور گرد ونواح جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے عثمان پورہ،فوراہ چوک اور گردونواح سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن ایس ایچ اوآراے بازار اورایس ایچ او سٹی کی زیرنگرانی کیے گئے،سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طورپر258گھروں،127کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف جبکہ606افراد کو چیک کیاگیا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

پوٹھوہار ڈوپژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02 منشیات فروش گرفتار

Pothohar division police crackdown against drug dealers continues, 02 drug dealers arrested

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پوٹھوہار ڈوپژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02 منشیات فروش گرفتار، 03کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حیات خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو800گرام چرس برآمدہوئی،ایس ایچ اوائیرپور ٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد یوسف کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

RAWALPINDI: Police in a major operation, robbery and attempted murder case have arrested 03 notorious criminals, including wanted criminals of category (A).

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم سمیت 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ڈکیتی،اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم کاشف کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2108سے ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگر ی (بی) کے اشتہاری مجرم گلتاسب کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2018سے کہوٹہ پولیس کومطلوب تھا،ایس ایچ اوراوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم امجد خان کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم تھانہ نصیر آباد پولیس کومتعدد مقدمات میں سال 2018 مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کو قانونی کاروائی کے بعد تھانہ نصیر آباد کے حوالے کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈوپژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پرقابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات

Effective security arrangements for churches by Rawalpindi Police

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ،ڈیوٹی پر تعینات افسران وملازمان کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں (گرجا گھروں) کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے، جس کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کوالرٹ ڈیوٹی کے متعلق اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں، اس موقعہ پر تھانوں کی موبائل بھی اپنے علاقہ میں گرجا گھروں کے اردگرد گشت ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،04ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police cracks down on illegal arms holders, arrests 04 accused, seizes arms and ammunition, registers cases

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،04ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور01پستول 4بوربرمعہ ایمونیشن آمدہوا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاضی وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے350 گرام چرس،25لیٹرشراب برآمد

RAWALPINDI: Police in an operation against criminal elements arrested four accused and recovered 350 grams of cannabis and 25 liters of liquor from their possession.

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے350 گرام چرس،25لیٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے خائستہ محمد سے 220گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے گلتاسب سے 130گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے علی حید رسے 20لیٹرشراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے محمد نعیم سے 05لیٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button