DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dr Sajid Ur Rehman attends dua e chelum for late Haji M Shareef in Dhok Rakh (See video)

حاجی محمد شریف وینس کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک رکھ میں منعقد ہوئی، اجتماعی دعا ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کرائی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ارسلان بھٹ
گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے ہیڈماسٹر محمد رضا وینس اور ماسٹر احمد رضا وینس کے والدِ محترم حاجی محمد شریف وینس کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک رکھ یوسی کنوہا میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد آصف نے سرانجام دیے۔ ہدیہ نعت محمد شفیق قادری اور دیگر نے پیش کیں۔ اصلاحی پہلو پر حافظ کلیم یوسف نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا صاحبزادہ ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحما ن آستانہ عالیہ بگھار شریف نے کرائی۔ دعائیہ تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان، سابق چیئرمینز راجہ ندیم احمد، راجہ پرویز اختر قادری اور شاہد گجر، سابق ناظم حاجی غلام ظہیر، سید عباسی علی شاہ، قاری عبدالرحیم نارہ، راجہ افتخار، ہیڈماسٹر ملک اللہ دتہ، ہیڈماسٹر پرویز اختر، ہیڈماسٹر چوہدری محمد اشرف، ارشد محمود بھٹی، ماسٹر عبدالشکور، ماسٹر رشیدوینس، ظہیر احمد، اعظم رضوی، صحافی راجہ سعید، بدر زمان، اساتذہ، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button