DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Norway; Pakistan Defence Day was celebrated in Oslo with national enthusiasm.

ناروے۔ اوسلو میں یوم دفاع پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)—اوسلو میں یوم دفاع پاکستان کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد معروف سماجی رہنما راجہ غالب حسین کی جانب سے کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قاری رحمت الہی نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور حسن اختر نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ پروگرام میں راجہ عرشمان حسین، نور حسن، نور محمد اور حمزہ خالد نے پاکستانی افواج کو ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ تقریب کی صدارت سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی خالد محمود نے کی، مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ سید اظہر شاہ تھے جبکہ دیگرمقررین میں آمنہ فاروق، راجہ مقبول حسین صدر کشمیر یورپین الائنس، شاہ حسین صدر تحریک کشمیر ناروے، معروف ریسرچر طاہر محموداور علامہ نصیر احمد نوری شامل ہیں۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اوسلو میں یوم دفاع کو اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ارض وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، صدر پاک ناروے فورم چوہدری وسیم شہزاد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر نائب صدر علی اصغر شاہد، ڈاکٹر اجمل حفیظ، انعام اللہ سیٹھی، سماجی تنظیم سکون کے صدر شاہد جمیل، سماجی رہنما جاوید اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ تقریب کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن اوسلو کے نائب صدر راشد علی اعوان نے احسن انداز میں سر انجام دیئے اور علامہ نصیر احمد نوری نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button