DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Government Baloch Khan Girls Degree college under construction has turned into a long field.

زیر تعمیرگورنمنٹ بلوچ خان گرلز ڈگری سے ملحقہ پانی کی نکاسی کا نالہ لمبے کھیت کی شکل اختیار کر گیا

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) زیر تعمیرگورنمنٹ بلوچ خان گرلز ڈگری سے ملحقہ پانی کی نکاسی کا نالہ لمبے کھیت کی شکل اختیار کر گیا ہے پانی کی نکاسی کے لئے تعمیراتی فرم کی جانب سے بنائے گئے اس نالے میں گھاس بڑی ہو کر فصل کی شکل اختیار کر گئی ہے اور پانی نالے سے نکلنے کی بجائے ساتھ گذرنے والے رستے سے نکلناشروع ہو گیا ہے اور سیلابی منظر پیش کر رہا ہے بعض جگہوں پر تو یہ اطراف کی دکانوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے ساتھ کاروبار کرنے والے دکاندار انتہائی پریشان ہیں کئی مرتبہ لوگوں نے کالج تعمیر کرنے والی فرم کے ٹھیکیدار سے مسئلہ کو حل کرنے کی بات کی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی عوامی حلقوں،بالخصوص کالج سے ملحقہ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نالے کی صفائی کروا کر پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ دیگر پریشانیوں کے ساتھ مستقبل قریب میں ڈینگی کے خدشات سے بھی بچا جا سکے

Gujar Khan; Government Baloch Khan Girls Degree college under construction has turned into a long field. This is due to badly constructed drainage system recently constructed by contractor.

یونین کونسلوں میں تنظیمی کام خوش اسلوبی سے انجام پا رہا ہے, کرنل(ر) اجمل صابر راجہ

Organizational work in Union Councils is going on smoothly, Col (retd) Ajmal Sabir Raja

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے وزیر اعظم جنا ب عمران خان کا عوام کو با اختیار کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو جائے گا جس ہر شہر اور گاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا انھوں عہدیدران پر زور دیا کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر جلد تنظیمی عمل کو مکمل کریں تاکہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کا پیغام ہر گلی اور محلے تک پہنچایا جا سکے پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر راجہ عبدالوحید قاسم، جنرل سیکرٹری چوہدری مدثر حسین اورسیکرٹری اطلاعات چوہدری مسعود جیلانی نے جناب کرنل (ر)اجمل صابر راجہ کو یونین کونسل سطح پر ہونے والی تنظیم سازی کی رپورٹ پیش کی جس پر انھوں نے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات پوٹھوہار ٹاؤن چوہدری مسعود جیلانی نے بتایا کہ پوٹھوہار ٹاؤن میں جلد تنظیمی کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا انھوں نے یہ بھی واضع کیا کہ تمام یونین کونسلوں میں تنظیمی کام خوش اسلوبی سے انجام پا رہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button