DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Demand to replace the officers and personnel posted in Municipal Committee Kahuta for many years

وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں کئی سالوں سے تعینات افسران اور اہلکاران کو تبدیل کیا جائے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر… ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی اور پرانی تحصیل کہوٹہ جو باب کشمیر بھی کہلاتی ہے۔ پنجاڑ،نڑڑ اور دیگر علاقوں کی حسین وادیاں، بہتی آبشاریں، گھنے جنگلات،پر کشش نظارے شگف آنگیز ندیاں جو مری ناران کاغان اور سوات کالام سے کم نہ ہیں۔ اس تحصیل نے پاکستان کو ایٹم بم دیا۔ پوری دنیا میں پہچان بنائی۔جرنیل دیے، سیاست دان دیے اس حلقے نے ملک کو وزیر اعظم دیا۔ مگر 73سالوں سے اس پسماندہ تحصیل کو ہر آنے والے لیڈر نے نظر انداز کیا۔لا کھوں کی آبادی والی تحصیل چند سال قبل بننے والی تحصیلوں سے بھی کئی پیچھے ہے۔کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکین، سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی بارش میں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔تین فٹ سے چھ فٹ تک پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔جدید دور میں بھی شہر کی80فیصد آبادی صاف پانی جیسی نعمت سے محروم اور گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان نہ ہے۔ گلی محلوں میں چوروں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے۔ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران کی نا اہلی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھرما ر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ کئی سالوں سے تعینات افسران انجنئیر اور دیگر عملہ ٹھیکداروں سے کمیشن لیکر ناقص مٹریل استعمال کرا کر عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہا ہے۔26لاکھ کی لاگت سے لاری اڈہ میں پرانا مٹیریل لگا کر کام بند کر دیا گیا۔ لاکھوں روپے سے تعمیر کی گی انتظار گاہ بھی توڑ دی گئی۔ درخواستیں دیں مگر چیف آفیسر اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی۔تاجروں نے تھڑے کرائے پر دے رکھے ہیں سبزی منڈی جو راجہ طارق محمو د مرتضیٰ نے بنائی تھی خالی پڑی ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دور دراز سے لوگوں نے آکر سوزکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر مال لگا کر شہر کو بند کر رکھا ہے۔شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں کئی سالوں سے تعینات افسران اور اہلکاران کو تبدیل کیا جائے۔ ناقص مٹیریل کے استعمال اور کرپشن کی انکوائیری کی جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Kahuta; Public have Demanded from Chief Minister Punjab, Commissioner Rawalpindi to replace the officers and personnel posted in Municipal Committee Kahuta for many years, who are not doing their duty and has left the Tehsil with broken roads and submerged under water due to their negligence’s.

صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والا ملعون جو کہ ہوتھلہ بھیون کا رہائشی تھاگرفتار کر لیا گیا

Village Bhoon man arrested for blasphemy comments

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر… صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والا ملعون جو کہ ہوتھلہ بھیون کا رہائشی تھا۔جس نے چند دن قبل سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی گستاخی کی تھی اور اسکی ایف آئی آر تھانہ کہوٹہ میں درج تھی۔اسکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور جیل منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پرکہوٹہ کے تمام علمائے کرام، صحافی، برادری، تاجر برادری،سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ اگر اسی طرح ایسے لوگوں کے خلا ف کاروائی ہوتی رہے۔ تو آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں گے۔ علمائے کرام نے کہوٹہ کی تمام عوام برادریوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کہوٹہ کے امن کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button