DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Most of the roads in Kallar Syedan Tehsil are destroyed due to continuous torrential rains

مسلسل طوفانی بارشوں سے تحصیل کلرسیداں کی بیشتر سڑکیں تباہ ہو گئیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلسل طوفانی بارشوں سے تحصیل کلرسیداں کی بیشتر سڑکیں تباہ ہو گئیں درجنوں فش فارمز طغیانی میں بہ گئے برساتی نالوں کے کناروں پر لاکھوں کی لاگت سے قبضہ کرنے والوں کی زمینیں شدید طغیانی بہا کر منگلا ڈیم میں پھینک دیں مسلسل بارشوں سیسب سے زیادہ کلردھانگلی روڈ متاثر ہوئی جو اب مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف تحصیل کلرسیداں بلکہ آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبھر کے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ہیوی گاڑیاں جابجا ایکسل ٹوٹ جانے سے کھڑی نظر آتی ہیں بناہل قاسم آباد روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل بند پڑی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں دوبیرن نمبل سڑک کو کئی سو فٹ حصہ پانی بہا کر ساتھ لے گیا سرصوبہ سے سموٹ اسلام پورہ،سدہ کمال سے مٹور،شاہ باغ سے نوتھیہ اور موہڑہ بختاں روڈ کلر بیول روڈ کو شدید نقصان پہنچا پہلے سے تباہ حال دھمالی سے چواخالصہ،سر صوبہ شاہ سے الف چوک براستہ انچھوہا اور سموٹ سے مبھیاڑ سڑکات مکمل طور پر ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جن پر اب ٹریکٹر کے علاؤہ دیگر کوئی گاڑی گزر نہیں سکتی۔

Kallar Syedan; Most of the roads in Kallar Syedan Tehsil are destroyed due to continuous torrential rains, The most effected Dhuangalli road which has stopped most of the travelling between Kallar Syedan and Kashmir.

بھنگ کاشت کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا ریاست مدینہ میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت تھی

Sarfaraz Janjua (PPP) deplores government instructions to stop cultivation of cannabis

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے کارکن سرفراز جنجوعہ نے بھنگ کاشت کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا ریاست مدینہ میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت تھی؟انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو آج تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا اور اس کے حقیقی زمہ دار وہ مقتدر حلقے ہیں جن کی وجہ سے الیکشن نتائج تبدیل کرکے نااہل بددیانت لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا جو آج ملک میں بھنگ کی کاشت کی منظوری دیرہے ہیں۔

کلر سیداں کے علما نے مشترکہ طور پر پیر کے روز نکالی جانے والی ریلی کوموخر کر دیا

The religious scholars of Kallar Syedan jointly postponed the public rally on Monday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے علما نے مشترکہ طور پر پیر کے روز نکالی جانے والی ریلی کوموخر کر دیا اس سلسلے میں ایک اجلاس ہفتہ کے روز جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر سیداں میں زیر صدارت راجہ ازرم حمید سیالوی منعقد ہوا۔اجلاس میں سینکڑوں لوگوں کے علاوہ تحریک لبیک کے حافظ منصور لنگڑیال، پیر محمود حسین قادری، سنی تحریک سے علامہ ریاض الرحمان صدیقی، علامہ نثار الرحمان صدیقی،جماعت اہلسنت سے مفتی زاہد یوسف،ملک ندیم،شبیر حسین چشتی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مفتی زاہد یوسف نے شرکاء کو بتایا کہ انتظامی افسران کی جانب سے گستاخ صحابہ ملک عزادار کی گرفتاری اور دیگر کی جلد گرفتاری کی یقین دھانی پر پیر کے روز اعلان کردہ ریلی کو موخر کیا جاتا ہے۔

کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنا میرا نصب العین ہے,سید سجاد حسین شاہ

My goal is to fulfill the expectations of the workers, Syed Sajjad Hussain Shah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنا میرا نصب العین ہے حقیقی معنوں میں تبدیلی کو یقینی بناؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں میڈم نبیلہ انعام،ملک اجمل،راجہ واجد،سید حامد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔سید سجاد حسین نے کہا کہ وہ پارٹی منشور کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی کے خواہاں ہیں برسوں کے مسائل ایک دم توحل نہیں ہوتے مگر ان کی درست سمت کا تعین کیا جاسکتا ہے ملک اجمل نے کہا کہ مافیاز کلچر کا خاتمہ ضروری ہے کلرسیداں کے اداروں کو نکیل ڈالنا ہوگی راجہ واجد واجی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باعمل لائق باصلاحیت لوگوں کو عہدوں پر فائض کیا ہے ہم سب نے مل کر حالات کو بہتر بنانا ہے نبیلہ انعام نے کہا کہ نئے عہدیداروں سے تبدیلی آ کر رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button