DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two killed in accidents in Dhok Azizan and Maira Sangal

کلرسیداں میں حادثات دو افراد جاں بحق ایک زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں حادثات دو افراد جاں بحق ایک زخمی،پہلا حادثہ جمعہ کی صبح کو اس وقت پیش آیا جب عرضی نویس بابو سخاوت حسین معمول کے مطابق اپنے کام پرشاہ باغ جا رہے تھے کہ ڈھوک عزیزال کے برساتی نالے سے گزرتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے گہرے پانی میں گر گئے قریب ہی ایک خاتون نے یہ حادثہ دیکھ کر شور مچایا لوگوں نے دس منٹ کے اندر ہی انہیں پانی سے باہر نکال لیا انہوں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے نماز جنازہ ڈھوک عزیزال میں ادا کردی گئی مرحوم والی بال کے معروف کھلاڑی خورشید انور کے کزن تھے۔دوسرا حادثہ روات کلرسیداں روڈ پر گاؤں میرا سنگال میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو عقب سے ٹکر مار دی جس سے شمشاد سموں سکنہ ڈھوک صابری کلرسیداں جاں بحق اور ساتھی عبداللہ معمولی زخمی ہوئے ٹریفک انچارج عمران خان نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

Kallar Syedan; Two people were killed in accidents in Dhok Azizan and Maira Sangal. Babu Saghawat Hussain fell after he slipped at local Nalah in Dhok Azizan and was swept away in deep water and died. The second incident happened in Dhok Sabri where Shamshad Samoo died when his motorbike was hit by car.

پولیس کی اہم کامیابی،شان صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم ملک عزادار کو گرفتار کر لیا

Malik Azdar arrested by police for blasphemy comments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس کی اہم کامیابی،شان صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم ملک عزادار کو گرفتار کر لیا دینی حلقوں کا خیرمقدم،کلرسیداں کے ایک میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے ایک اہلکار ملک عزادار سکنہ بھون کہوٹہ نے چند ایام قبل شان صحابہ میں گستاخی کا ارتکاب کیا تھا کہوٹہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے چھاپہ مار کر ملزم ملک عزادار کو گرفتار کر کے کہوٹہ پولیس کے سپرد کر دیا جنہوں نے اسے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے ادہر کلرسیداں کے دینی حلقوں نے کلرسیداں پولیس کے ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا اور ایس ایچ او حسن رضا سب انسپکٹر افضال احمد کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Malik Azdar

روات شہر میں بعد نماز جمعہ عظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ ریلی کا انعقاد

Shaan E Sohabah rallies held in Rawat and Kallar after Friday prayers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات میں مختلف مذہبی و سیاسی اور تاجر رہنماوں نے مشترکہ طور پر روات شہر میں بعد نماز جمعہ عظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ ریلی کا انعقاد کیا ریلی کی ابتداء شاہی قلعہ روات سے لیکر حضرت ابو بکر صدیقؓ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی جس میں جمیعت اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا صادق جلالی،مرکزی سیرت کمیٹی کے رہنماء مولانا نعمان طارق،جماعت اہل سنت کے رہنماء علامہ احمد دین چشتی،جمیعت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عتیق الرحمن،جماعت اسلامی کے رہنماء لالہ اورنگزیب تحریک انصاف ونگ کے رہنماء سردار عبدالرحمن نے شرکت و خطاب کیا مقررین نے مطالبہ کیا کہ گستاخان صحابہ کے مرتکب افراد کو گرفتار کے قرار واقعی سزاء دی جائے اور تحفظ بنیاد اسلام بل کو قانوں کا حصہ بنایا جائے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…علمائے اکرام کے فیصلے کے مطابق جمعہ کو تحصیل کلرسیداں میں شان صحابہؓکے طور پر منایا۔آئمہ کرام مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی ذاھد یوسف،مولانا آکاش عباسی،مولانا قاسم چلاسی،مفتی زبیراحمد غفاری،مولنا سلیم محمود ربانی،مولانا خلیل الرحمان اور دیگر نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف رضا علوی نے صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والے مسلمان گروھوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پھر وزیراعظم کے ایک ساتھی نے اس سے ملاقات کی اور اسے بیرون ملک بجھوا دیا گیا ان کا یہ عمل فرقہ واریت میں اضافے اور کشیدگی کا موجب بنا ہے وزیراعظم عمران خان اس کا نوٹس لیں ورنہ یہ کام علمائے اہلسنت خود کرنے پر مجبور ہو جاہیں گے انہوں نے خبردار کیا کہ شان صحابہ کے شان میں گستاخی کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر 15 ملزمان کو گرفتارکر لیا

Acting on an informant’s report, police raided the Shisha Center at a private housing society and arrested 15 suspects.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم شیشہ سنٹر پر چھاپہ مار کر 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 11 فلیور حقہ، 7 حقے، لاؤڈ اسپیکرز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اسامہ، ظہہر،عمیر،انور،فہد،فرحان،نوشیروان،آفاق،گل محمد،حمزہ،قمر،ولی محمد،شاہنواز،عامر اور عثمان شامل ہیں۔

مسلم لیگ کی ضلعی اور ڈویژنل تنظیم سے چیرمین تحصیل کونسل کلرسیداں کے لیئے محمد زبیرکیانی کی نامزدگی کی اپیل

PML-N appeals to district and divisional organization to nominate Muhammad Zubair Kiani for chairman Tehsil Council

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…یوسی بشندوٹ کے چار سابق کونسلروں محمد رفاقت،عبدالرشید،نمبردار احمد،محمد اشفاق کے علاؤہ صدر مسلم لیگ ن یوسی بشندوٹ چوہدری محمد حنیف،چوہدری اظہر حسین،چوہدری اعجاز،چوہدری بہرام،خالد کیانی،سلیمان بھٹی،چوہدری افتخار،راجہ خضر نے مسلم لیگ کی ضلعی اور ڈویژنل تنظیم سے چیرمین تحصیل کونسل کلرسیداں کے لیئے محمد زبیرکیانی کی نامزدگی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبیر کیانی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے ان کی بطور چیئرمین تحصیل کونسل کلرسیداں لیگی کارکنوں کی دیرینہ خواہش ہے۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک تقریب چھ ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو رہی ہے

A ceremony to pay tribute to the martyrs is taking place on Sunday, September 6 at Kallar Sports Stadium.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر یوتھ کونسل کلرسیداں کے زیر اہتمام ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک تقریب چھ ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button