DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; Rawat police arrested two drug dealers, including a six-member gang of dangerous robbers, and recovered gold jewellery.

تھانہ روات پولیس نے خطرناک ڈاکووں کے6 رکنی گروہ سمیت 2 منشیات فروش گرفتار طلائی زیورات برآمد کر لئیے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے خطرناک ڈاکووں کے6 رکنی گروہ سمیت 2 منشیات فروش گرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ380 بوتل شراب،4 عدد پسٹل،3 عدد خنجر،موبائیل فون،2 عدد موٹرسائیکل اور طلائی زیورات برآمد کر لئیے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈاکووں کا 10 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف،مذید سنسنی خیز انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات انسپکٹر مہر ممتاز کی نگرانی میں سب انسپکٹر نصیرالرحمان قریشی،اے ایس آئی تصدق رحمان،اے ایس آئی زین العابدین نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز8 کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر رہائش پذیر 6 ڈاکووں ارسلان خالد،شان علی،اویس احمد،وقار احمد افتخار احمد اور ندیم احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 4 عدد پسٹل30 بور،دوران ڈکیتی چھینے گئے دو عدد موٹرسائیکل،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،6 عدد موبائیل فون،ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش ساحل مسیح اور وقاص مسیح کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے380 بوتل شراب برآمد کر لی گئی خطر ناک ڈاکووں اور منشیات فروش گروہ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او روات انسپکٹر مہر ممتاز اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Rawat; Rawat police have arrested two drug dealers, including a six-member gang of dangerous robbers, and recovered gold jewellery along with goods and motorbikes.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا،سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سائلین کو بروقت میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام مقدمات کا اندراج میرٹ پر ہو گا ٹاوٹوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے تھانہ روات میں داخلہ بند کر دیا ہے پریس اور پولیس کا چولی دامن کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او روات انسپکٹر مہر ممتاز نے پریس کلب روات کے سینئر عہدیداروں ملک عابد اعوان،چوہدری عقیل احمد کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھ عنقریب دیگر ڈکیتی اور اندھے قتل کی وارداتوں کے ملزمان بھی پابند سلاسل ہوں گئے عوام علاقہ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس گشت کے نظام کو مذید موثر کر کے خود بھی گشت کیلئے نکلتا ہوں انھوں نے کہا کہ مقامی صحافی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کی راہنمائی کریں اور نشاندہی کریں بروقت اور فوری ایکشن ہو گا تمام بیٹ افسران کو ہدایت ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اگر کسی بیٹ انچارج کے خلاف کرپشن یا اختیارات سے تجاوز کی شکایت موصول ہوئی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button