DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Ex Dikhain Corrupt revenue officer Khanzada arrested by NAB

موضع دکھائیں کے سابق کرپٹ پٹواری خانزادہ کو گزشتہ روز کمشنر آفس سے گرفتار کرلیاگیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…موضع دکھائیں کے سابق کرپٹ پٹواری خانزادہ کو گزشتہ روز کمشنر آفس سے گرفتار کرلیاگیا۔پٹواری کو اینٹی کرپشن کی طرف سے گرفتار کیا گیا. پٹواری کے خلاف اینٹی کرپشن میں بیشتر مقدمات درج ہیں. مبینہ کرپٹ پٹواری نے بطور پٹواری موضع دکھائیں ہزاروں کی تعداد میں جعلی فرد جاری کیے اورجعلی انتقال جاری کیے اور نوسربازی پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ مل کر خود بھی پراپرٹی کا کام کرتا تھا اور پٹواری آفس کو پراپرٹی آفس میں تبدیل کر رکھا تھا اور لوگوں کو جعلی فرد بنا کر دے کر ان سے کروڑوں روپے لوٹ رکھے تھے جس کی وجہ سے عام شہری شدید تذبذب کا شکار تھے اور ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں شہری انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Kotli Sattian; Ex Dikhain Corrupt revenue officer Khanzada has been arrested by NAB, He is accused of issuing thousnads of fake land papers (Fard papers)

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے ایک بیان میں کہا کہ كوٹلی ستیاں ایک بڑے سیاسی و سماجی رہنما سے محروم ہو گی واجد ستی کا خلاء برسوں بعد بھی پورا نہ ہو سکے گا واجد ستی پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کی لازوال کمٹمنٹ قابل رشک تھی عوام دوستی کا پیکر تھے عوامی خدمت ان كا شعار تھا انہوں نے شرافت کی سیاست کو رواج دیا عوام دوستی میں کسی چیز کو آڑے نہیں آنے دیا ہمارے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنماء معروف سماجی شخصیت آ صف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ٹلی ستیاں و ضلع راولپنڈی کے عظیم رہنما واجد ستی،ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار ستی اور سابق کونسلر و معروف سماجی شخصیت آ صف تبسم ستی کی وفا ت اہل کو ہسار اور کو ٹلی ستیاں کا نا قابل تلافی نقصان ہے تینوں رہنماؤں کی وفات کے پورا کو ٹلی ستیاں اس وقت سوگوار ہے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا انہوں خطہ کے لوگو ں کی خدمت میں جو مثال قائم کی انہیں ہمیشہ یا د رکھا جا ے عوامی خدمت ان كا شعار تھا انہوں نے شرافت کی سیاست کو رواج دیا عوام دوستی میں کسی چیز کو آڑے نہیں آنے دیا

Show More

Related Articles

Back to top button