DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi has silenced the PTI candidates by giving them a lolly pub of posts, Raja Sajid Javed

ایم این اے صداقت علی عباسی نے کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی قیادت کو عہدوں کی بندربانٹ کا لولی پاب دے کر انہیں خاموش کروا دیا , راجہ ساجد جاوید

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی قیادت کو عہدوں کی بندربانٹ کا لولی پاب دے کر انہیں خاموش کروا دیا گیا ہے یا پھر ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ایم این اے کیخلاف اپنی کوئی آواز بلند کر سکیں۔حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا اور مطالبات پیش کرنا ہر ایک کا جائز حق ہے۔ کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کے کارکناں یکساں طور پر مظلومیت کی چکی میں پس رہے ہیں۔مقامی سطح پر پی ٹی آئی کی قیادت کو اعتماد میں لیا جاتا ہے نہ ہی کسی معاملے میں ان سے مشاورت کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بعض نادان دوست سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر تحصیل کلر سیداں میں قائم ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑیوں کو کہوٹہ شفٹ کرنے کے حوالے سے خبریں پھیلا کر تعصب کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کہوٹہ والوں نے تو 1122کے سینٹر کے قیام کا مطالبہ عرصہ دراز سے کر رکھا تھا جو ان کا جائز مطالبہ تھا۔ارباب اختیار کو چاہئے تھا کہ ان کے مطالبے کو مانتے ہوئے انہیں ریسکیو 1122 کے قیام کے فورا بعد گاڑیاں بھی مہیا کر دیتے مگر انہوں نے کلر سیداں کی 1122 کی دو ایمبولنس گاڑیاں بمعہ ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کہوٹہ منتقل کر کے ان کا منہ بند کر دیا۔انہوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اتنی اہلیت ہی نہیں ہے کہ اپنی عوام کو سہولت مہیا کر سکیں۔یہ کہنا کہ کہوٹہ والوں نے کلر سیداں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے قطعی غیر مناسب ہے کیونکہ کہوٹہ کے عوام نے یہ مطالبہ یا ضد کبھی نہیں کی تھی کہ انہیں کلر سیداں سے ہی گاڑیاں مہیا کی جائیں۔ذمہ داری تو ان پر عائد ہوتی ہے جو ادھر کا مال ادھر اور ادھر کا مال ادھر کر کے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام میں تعصب پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے تحصیل کہوٹہ میں ریسکیو مرکز کیلئے کم از کم دو جبکہ کلر سیداں سے مستعار لی گئی گاڑیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ سے شادی شدہ خاتون اپنی بچی سمیت غائب جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات بھی گھر سے غائب

Kallar Syedan; Married women along with her child and large sum of money missing from village Sakot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے شادی شدہ خاتون اپنی بچی سمیت گھر سے غائب ہو گئی جبکہ 3500 ریال،پچیس ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات بھی گھر سے غائب پائے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔وثاقت علی سکنہ سکوٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ میر ی شادی دو برس قبل مسماۃ (ص) سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دس ماہ کی بیٹی بھی ہے۔گزشتہ تین ماہ سے میرے موبائل فون پر ایک خاتون کال کر کے زوجہ سے بات کروانے کا کہتی کہ میں اس کی سہیلی ہوں جبکہ میرے دوسرے نمبر سے کوئی نامعلوم شخص کال کر کے مجھے تنگ کرتا کہتا کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو میرے اس کیساتھ تعلقات ہیں اور اگر طلاق نہ دی تو میں اس کو بھگا کر لے جاؤں گا۔گزشتہ رات صبح سوا چار بجے کے قریب جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری بیوی اور بچی گھر پر موجود نہ ہیں۔مزید پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ طلائی زیورات میں بریسلٹ،دو عدد انگوٹھیاں،ایک عدد لاکٹ،ایک عدد ہار سیٹ،3500 ریال اور 25000 روپے کی نقدی بھی گھر سے غائب ہے

موجودہ حکومت ایک بار پھر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ صائمہ لیاقت

The present government has once again failed to provide relief to the people, Saima Liaqat

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما،سابق ممبر ضلع کونسل و صدر ویمن ونگ صائمہ لیاقت نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک بار پھر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے دعوے کرنے والوں نے غریب عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کر کے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے روند ڈالا اور اربوں روپے سرکاری اداروں کیلئے مختص تو کر دہئے مگر مزدور اور نادار افراد کیلئے کچھ بھی مختص نہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا جھانسہ دے کر عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔حکومت ملک میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پر بھی ریلیف دینے میں ناکام رہی۔حکومت معاشی بحران کا پہلے سابقہ حکومتوں اور اب کورونا وائرس پر الزام لگا کراپنی اہلیت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جنگی حالات میں بھی ملک کی حالت اس قدر خراب نہیں ہوتی جتنی آج ہے۔اب عوام کا پی ٹی آئی سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران جتنے بھی وعدے وحید کئے تھے وہ سب الٹ ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر پی پی سات میں 24 لاکھ 8ہزار روپے سے زائد کی آمدن سے ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحقین میں راشن سمیت، سینی ٹائزرز، گلوز،ماسک اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم

On the direction of Ameer Jamaat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq, PP-7 distributed more than Rs.24Lakh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر پی پی سات میں 24 لاکھ 8ہزار روپے سے زائد کی آمدن سے ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحقین میں راشن سمیت، سینی ٹائزرز، گلوز،ماسک اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں۔انہوں نے بتایا کہ چار ہزار کے قریب ماسک،6500 گلوز،ایک ہزار خاندانوں میں راشن جبکہ چار لاکھ 95 ہزار روپے کی امداد نقدی کی صورت میں غرباء و مساکین میں تقسیم کی۔دو سو کے قریب مساجد اور مدارس میں جراثیم کش سپرے بھی کروایا گیااور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ صدرپی پی دس الخدمت فاؤنڈیشن چوہدری شاہ زیب نے پریس بریفینگ میں بتایا کہ 27 لاکھ روپے کی آمدن میں سے ایک ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم سمیت دو ہزار سینی ٹائزرز، بارہ سو کے قریب ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ قبل ازیں ضلعی امیر راجہ محمد جاواد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء مسلمہ ہے اور اس کی احتیاط از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وباء سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے اپنے گھروں میں مورچہ زن ہونا پڑے گا۔تین ہفتوں تک اپنے گھروں کو ہدف بنانا ہو گا۔بچوں میں وقت گزاریں خطابات کو لے کر آگے بڑھیں،شیطان کی بجائے رحمان کے راستے پر چلنا ہوگا۔جماعت اسلامی پی پی 10 کے امیر خالد محمود مرزا نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر امیر یوسی گف محمد جمیل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا

Show More

Related Articles

Back to top button