DailyNewsOverseas news

London; Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman started his political activities in Luton and Birmingham.

سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔

لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا برطانیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا سیم سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کی ۔گزشتہ روز لوٹن اور برمنگھم کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے گوجرخان کے ممتاز مسلم لیگی رہنما اور سابقہ ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان نے یوکے میں گزشتہ روز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اور گوجرخان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آئندہ آنے والے انتخابات میں
اپنے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا اور دوستوں کو اعتماد میں لیا گزشتہ روز برطانیہ کے علاقے لوٹن میں مقیم چوہدری مرتضی حسین اور چوہدری مطفی حسین آف ملالہ کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر راجہ جمیل حسین آف دلمی بھی موجود تھے ۔ چوہدری مرتضی حسین آف ملالہ چوہدری مصطفی حسین آف ملالہ اور راجہ جمیل حسین آف دلمی نے چوہدری خورشید زمان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس کے علاوہ ڈولی برمنگھم ملک ریسٹورنٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئ تھی جس میں خطہ پوٹھوہارسے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری خورشید زمان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا

London; Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman has began his political activities by touring Luton and Birmingham and met with Pakistani community.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button