DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Anwar-ul-Haq Group of UC Lehri Tehsil Kahuta announces to join Pakistan Tehreek-e-Insaf

یوسی لہڑی تحصیل کہوٹہ کے راجہ انوارلحق گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی لہڑی تحصیل کہوٹہ کے راجہ انوارلحق گروپ نے سابق وائس چیئرمین چوہدری ڈاکٹر مختار احمد، کونسلر ذوالفقار احمد، کونسلر شبیر احمد، سابقہ صدر پی پی یوسی لہڑی حمید بھٹی، منشی مصطفی، چوہدری رشید اور چوہدری ایوب نے گروپ کے ہمراہ ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی صدر یوتھ وونگ راجہ عمران، نائب صدر تنویر نواز اور راجہ ربنواز بھی موجود تھے۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے وفد میں شامل تمام ارکان کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔ اور واضح کیا کہ پارٹی میں ورک ہی میرٹ ہوگا نئے یا پرانے کی کوئی فوقیت نا ہوگی۔اس دوران وفد نے سہالہ پل پروجیکٹ کو بجٹ میں شامل کروانے پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔وفد کا کہنا تھا کہ اس میگا پروجیکٹ کے بعد کہوٹہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف مزید بہتر ہوگا۔وفد نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو لہڑی دورے کی دعوت دی اور دیگر شمولیت اختیار کرنے پر آمادہ لوگوں سے ملاقات کا کہا۔جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے کرونا کی وباء سے چھٹکارے بعد حالات بہتر ہوتے ہی دورے کا وعدہ کیا۔

Kahuta; Raja Anwar-ul-Haq Group of UC Lehri Tehsil met with MNA Sadaqat Ali Abbassi and have announced to join Pakistan Tehreek-e-Insaf.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی ومذہبی شخصیات راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اور راجہ عزیز الرحمن آف مواڑہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار اقدس پر حملے کی پر زو مذمت کرتے ہیں شام کے صوبہ ادلب کے شمال مشرقی علاقے میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے آٹھویں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزار ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں جن پر گزشتہ دنوں شدت پسندوں نے حملہ کیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی ہم ایسے گھنونے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تما م عالم اسلام کے مسلمان ایک پلیٹ فار م پر اگھٹے ہو کر اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کر یں۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی صحت یا بی کے لیے خصوصی دعاہیں۔گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعدن لیگی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر ڈور گئی پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود آف بٹالہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر حال مقیم اسپین بار سلونا، راجہ سعید احمد اسپین بار سلونا، راشد مبارک عباسی،راجہ ذوالفقار علی ستی سمیت دیگر کثیر تعداد میں ن لیگی کارکنوں، ور کروں نے اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جلد صحت یا بی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button