DailyNewsOverseas news

London; Masjid’s to open for prayers from July

مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے اگلے ماہ مساجد کھولنے کا حکومتی اعلان

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے اگلے ماہ مساجد کھولنے کے حکومتی اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور مرکز کی جانب سے جمعیت سے وابستہ تمام مساجدکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد سوفیصد یقینی بنایاجائے تاکہ مساجداپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔ احتیاطی تدابیر کے بغیرتوکل کامفہوم کارگرنہیں ہوسکتا، حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق کوویڈ19سیفٹی آفیسرتعینات کیے جائیں گے نمازی کم از کم دومیٹرکافاصلہ رکھیں گے،جوتے شیلف کی بجائے بیگ میں رکھے جائیں گے ، مساجد کے قرب وجوار میں رہنے والی نان مسلم کمیونٹی کوحفاظتی اقدامات سے آگاہ کیاجائے گا، تمام نمازی چہروں پر ماسک لگا ئیں گے،نمازکے بعدنمازی جمع نہ ہوں ، بڑی عمر کے لوگ مزید چند دن انتظار کریں جونہی حالات نارمل ہوں گے وہ بھی حاضر ہوسکیں گے، ان حفاظتی اقدامات کے ساتھ مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی انہوں نے کہاہم حکومت کی ان ہدایات کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ مساجد کاکھلنا اہم ضرورت ہے ،

Show More

Related Articles

Back to top button