DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Ahsan, 16 killed by friends in village Dhok Naliyan, Moori

کوٹلی ستیاں کے علاقہ مو ڑی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،16 سالہ نو جوان کو دوستوں نے بھلا پھسلا کر بد فعلی کی کو شش میں بے دردی سے مارا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے علاقہ مو ڑی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،16 سالہ نو جوان کو دوستوں نے بھلا پھسلا کر بد فعلی کی کو شش میں بے دردی سے مارا جو دو دن ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی میں زخمی حالت میں زیر علاج رہنے کے بعد با لا آ خر زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گیا مقتول احسن کے والد محمد مو فیض قوم دھنیال سکنہ موڑی ڈھوک نلیاں نے گزشتہ دنوں پو لیس تھانہ کو ٹلی ستیاں کو درخواست دیتے ہو ہے مو قف اختیار کیا کہ انکے بیٹے کو منصور ولد اورنگ زیب نے فون کر کے بلا یا جب رات دس بجے تک میرا بیٹا واپس نہ آ یا تو میں نے جب تلاش شروع کی تو متعدد بار کا لز کیں مگر رابط نہیں ہو سکا رات دس بجے مجھے رستم ولد ظہور کا فو ن آ یا آپ موڑ ی بازار آ ئیں جب میں مو ڑی بازار پہنچا تو دیکھا کہ میرا بیٹا احسن خون میں لت پت ایک ایف ایکس گا ڑی میں پڑا ہے اور منصور اور رستم جن کے ہمراہ دیگر دو نوجوان بھی تھے بغیر کچھ بتا ے بھاگ گے جس میں میں اپنے زخمی بیٹے احسن کو لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی اپنے بھائی ندیم کے ہمراہ لا رہا تھا کہ راستے میں میرے بیٹے نے محمولی بات کرتے ہوے بتا یا کہ منصور اور رستم وغیرہ نے مجھے قتل کر نے کی نیت سے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا محمد مو فیض نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے کو نشہ آ ور چیز پلاکر بد فعلی کی کو شش کی گئی اور شائد میرے بیٹے کے انکار پر اسے قتل کر نے کی نیت سے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا گیا اور مضروب کیا گیااحسن زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ے با لا آخردم تو ڑ گیا جس کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں منتقل کر دی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو میں تین ڈاکٹرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہسپتال کی او پی ڈی آج سے 48 گھنٹوں کیلئے مکمل. بند رہے گی تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیوہسپتال کوٹلی ستیاں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے تین ڈاکٹرز جن میں ایک فی میل ڈاکٹر بھی شامل ہے کےکرونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جس کیوجہ سے آج 7 جون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی ستیا ں کی او پی ڈی 48 گھنٹے کیلئےبند کردی گئی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں ملوٹ روڈ کی خستہ حالی کے با عث حادثات محمول بن گے
جھنگلہ ملوٹ ستیاں کے مقام پر بیک وقت 2 ٹرک گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے با عث کئی گھنٹے روڈ بلاک رہی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے سرکاری مشینری بھیج کر رو ڈ کھلوائی کوٹلی ستیاں ملوٹ ستیاں روڈ کی خستہ حالی کے باعث آۓ روز یہ حادثات معمول بن چکے ہیں منتخب نمائندوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی حادثات اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث لاکھوں کروڑوں مالیت کی گاڑیاں تباہ و برباد ہو نے لگیں لوگو ں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو نے لگے اس وقت کوٹلی ستیاں تاملوٹ ستیاں روڈ عوام کے لیے درد سر بن چکی ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پی ٹی آئی کو ٹلی ستیاں کے با نی رکن صفدر زمان ستی کی جانب سے کوٹلی ستیاں کے بڑی تعداد میں سابقہ عہدیداران اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی عہدیداران جنرل سیکریٹری کرنل اجمل صابر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض ستی اور نائب صدر راجہ زعفران دھنیال سے اہم تنظیمی میٹنگ، شرکاء نے صفدر زمان ستی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور تحصیل صدارت کے لیے بھر پور حمایت کا اعلان کیا،کرنل اجمل صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے فیصلہ کرنے میں مدد کریگا ہم میرٹ پر فیصلہ کرینگے اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرینگے لیکن ہم مزید سٹیک ہولڈرز سے بھی مشورہ کرینگے اور پھر انشاء اللہ جلد فیصلہ ہو گاکوٹلی ستیاں میں تحصیل اور میونسپل کمیٹی کی الگ الگ تنظیمیں بنائی جائیں گی۔ جو لوگ کسی بھی عہدے کے امیدوار ہیں وہ ڈاکٹر فیاض کے پاس اپنے کوائف جمع کرائیں ہم انشاء اللہ سب پر غور کرینگے۔ آخر میں صداقت علی عباسی صاحب نے تنظیمی امور کے علاؤہ کوٹلی ملوٹ روڈ پر تفصیلی بات کی اور منگل کو مکمل صورتحال کمیٹی کے سامنے رکھنے کا اعلان کیاصفدر زمان ستی کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے حوالے لوگوں کی شکایت تھی کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں جس سے فنڈز لیپس ہونے کا خطرہ ہے اس پر انھوں نے اے سی کوٹلی ستیاں سے بات کی اور کہا کہ تمام ٹھیکیداروں کو بلا کر کام تیز کرنے کو کہیں اور جمعہ تک مکمل رپورٹ دیں۔ اگر کوئی ٹھیکیدار کام نہیں کرتا تو اس کی تفصیل سے آگاہ کریں اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جاہینگے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پی ٹی آئی کوٹلی ستیاں لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری ثناء الحق ستی کے دو حقیقی بھائیوں کا سرکاری امور سر انجام دیتے ہوئے کرونا ٹسٹ مثبت نکل آیاتفصیلات کے مطابق ایک بھائی ڈاکٹر ابرار الحق ستی ڈی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں جو عید کی تعطیلات میں سرکاری ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے کرونا سے متاثر ہوئے جنہوں نے کہوٹہ میں چلڈرن نرسری کے قیام اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کو اپنی اعلی درجہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں جہاں آج روزانہ سو مریضوں کی او پی ڈی ہوتی ہے انکی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح کرونا کی ڈیوٹی پر معمور دوسرے حقیقی بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی میں بھی کرونا کی تصدیق پائی گئی جو راولپنڈی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں قرنطیینہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے جسکے بعد اعلی حکام نے ڈاکٹر ابرارالحق ستی ڈی ڈی ایچ او کو اپنے گھر کے اندر ہی علحیدہ کمرے میں انتظامات کئے جبکہ دوسرے بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی کو تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر کے علاج شروع کر دیا اور ڈاکٹرز نے ابتدائی چیک آپ کے بعد حالت خطرہ سے باہر قرار دیتے ہوئے داخل کر لیااس موقع پر ڈی ایچ او بتایا کہ ان کی ساری فیملی کے کرنا ٹیسٹ لیے گئے جو منفی ہیں اور حکومت انکو بہترین علاج معالجہ اور نگہداشت کر ری ہے۔ عوام خدا را حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں میں بھی کرو نا وائرس نے پنجے گا ڑھ لیے، ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر ابرار الحق ستی سمیت مزید سات کیسز سامنے آگئے متا ثرہ افراد میں جمشید احمد ستی، طا رق جا وید، نسا ء بی بی زوجہ اورنگ زیب، محمد اختر ولد کرم دا د، محمد اعجا ز ولد محمد نیا ز، اورنگ زیب ولد شیر محمد، نعم اختر شامل ہیں متا ثرہ افراد کا تعلق دھیر کو ٹ ستیاں اور سانٹھ سرو لہ سے ہے جن کے رزلٹ مثبت آنے سے کو ٹلی ستیاں میں اب تک کرو نا مریضو ں کی تعدا د 23ہو گئی جن میں سے گزشتہ رو ز 4 مریض صحت یا ب ہو کر گھرو ں کو و اپس چلے گئے کرو نا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے علا قہ میں شدید تشویش پا ئی جا نے لگی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر سیلما ن خا ن نے عوام علا قہ سے حفا ظتی تدا بیر پر عمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدیا ت جا ری کی ہیں

Show More

Related Articles

One Comment

  1. آہے دن ایسی بدفعلی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟۔ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے؟
    والدین، اساتذہ ،علما کو اس کی وجوہات جانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ یہ فعل ہمارے معاشرے میں خون کے سرطان کی طرح سرعت کر گیا ہے۔
    ۔

Back to top button