DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; In Islampura Jabbar, Tehsil Administration Action, three shops were fined a total of Rs 15,000.

اسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ ایکشن تین دوکانیں سیل مجموعی طور پر15ہزار روپے کے جرمانے کر دئیے گئے

جبر(مائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ ایکشن تین دوکانیں سیل مجموعی طور پر15ہزار روپے کے جرمانے کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان کی خصوصی ہدایت پر مجسٹریٹ پرائس کنٹرول چوہدری اشفاق نائب تحصیلدار گوجرخان نے جبر بازار کا دورہ کرتے ہوئے مختلف دوکاندار جو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پائے گے ماسک نہ پہننے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 15ہزار روپے جرمانہ اور تین دوکانیں سیل کر دی اس موقع پران کے ساتھ ظفر پٹواری،بابرجاوید بھٹی پٹواری، راجہ راشد کیانی پٹواری اور محمد عتیق ساتھ تھے چوہدری اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تمام دوکاندار اشیاء خوردونوش میں ناجائز منافع خوری نہ کریں اور ماسک سمیت ایس او پیز پر مکمل پابندی کریں۔

ٹیم کلین پاکستان کی جانب سے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر کے باہر واٹر کولر نصب کر دیا گیا

Team Clean Pakistan installed a water cooler outside the Central Jama Masjid Islam pura Jabbar

جبر(مائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ٹیم کلین پاکستان کی جانب سے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر کے باہر واٹر کولر نصب کر دیا گیا راجہ جلیل کیانی اور شیخ عبدالقدوس نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا جبکہ علامہ پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے دعا فرمائی ٹیم کلین پاکستان جو عرصے سے اسلام پورہ جبر میں صفائی ستھرائی،مستحقین کو راشن کی فراہمی،جبر بازار میں ڈیسٹ بن لگانا جیسے کہیں بیشمار پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس سے جبر بازار کے حسن میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے معززین علاقہ نے ٹیم کلین پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم اسلام پورہ جبر میں صحت و صفائی جیسے کاموں پر اپنی صلاحیتیں صرف کرتے ہوئے اپنے علاقے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button