DailyNewsOverseas news

London; Special meeting of Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar Khan with political and social personality of Tehsil Gujar Khan Chaudhry Zafar Pagara of Birmingham

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خان سے سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل گوجرخان چوہدری ظفر پگاڑا آف برمنگحم کی خصوصی ملاقات

لندن ،نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ۔۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خان سے سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل گوجرخان چوہدری ظفر پگاڑا کی خصوصی ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ملک بھر میں کرونا وائرس جیسی وباء کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر خصوصی بات جیت کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب کرونا وائرس جیسی موزی بیماری کے تدراک کے لیے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے اور مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں ہوگی کرونا وائرس ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کو عوام کے تعاون کے بغیر ختم کرنا مشکل ہوگا اس موقع پر چوہدری ظفر پگاڑا نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چوہدری سرور خان سمیت کابینہ نے جس طرح کرونا وائرس کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کروایا جس کی بدولت کرونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے عوام کی خدمت کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا بروقت حفاظتی اقدامات سے حالات کو کنٹرول کیا دوسری جانب انہوں نے کہا رمضان المبارک کے مہینہ میں سرور فاؤنڈیشن مسز پروین سرور خان صاحبہ نے جس طرح مستحقین کی مدد کی وہ لائق تحسین ہے اللہ کریم ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے

London; Special meeting of Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar Khan with political and social personality of Tehsil Gujar Khan Chaudhry Zafar Pagara of Birmingham was held at governor house in Lahore, Where issues of overseas Pakistani were discussed.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button