DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Reconciliation between the two political groups, political differences, dramatic change in local politics in Islam Purra Jabber

جبر,دو سیاسی گروپوں میں صلح سیاسی اختلافات ختم مقامی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

بر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)– دو سیاسی گروپوں میں صلح سیاسی اختلافات ختم مقامی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آئندہ مل جل کر عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہوگی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محبوب حسین آف لس اور ٹھیکیدار چوہدری ارشد،ٹھیکیدار چوہدری محمد ناصر کے دونوں گروپوں میں سیاسی اختلافات چلے آ رہے تھے تاہم گزشتہ روز معززین علاقہ کی جانب سے دونوں گروپوں میں سیاسی اختلافات بھلا کرآئندہ کے لیے ایک ساتھ ہو کر چلنے پر متفق ہو گئے ہیں اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے جس سے مقامی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آئے گی،اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق،چوہدری فاروق چوہدری عمران خادم درکالی،چوہدری اسد محبوب و دیگر بھی موجود تھے

Gujar Khan; Reconciliation between the two political groups of Ch Mahboob Hussain of Dhok Lass and Ch Arshad Thekadar of Birmingham and his brother Ch M Nasir. the political differences brought to end has dramatically changed local politics in Islam Purra Jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)– تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی دہشتگردی ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں حضرت عمر بن عبدالعزیزکے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کا اسلام سیکوئی تعلق نہیں ہے اسلام کبھی بھی دین کی انتھک خدمت کرنے والی معتبر خدمت کرنے والی شخصیات کی قبروں کو بلڈوزچلانے اور ان کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیتا عرصہ دراز سے مسلمانوں نے اعلیٰ سعود کے ظلم وجبر کے خلاف علامتی احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا حضرت عمر بن عبدالعزیزکے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو نشانہ عبرت بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر کے اسلامی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)– سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کاقاضی شکیل احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہارماسٹر قاضی خلیل کے بھائی قاضی شکیل کی وفات پر ان کے چاہنے والوں کو صدمہ، مرحوم کو کمیونٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کی اچانک وفات پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قاضی شکیل بہترین اوصاف کے مالک تھے علمی و مذہبی گھرانے سے ان کا تعلق تھا ہمیشہ ہنس مکھ چہرے سے مسکراہٹ سجائے رکھنا ان کا خاصا رہا ہے یہی وجہ ہے ان کے چاہنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے کمیونٹی کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)– پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں پیٹرول ایجنسی مالکان نے پیٹرول فروخت کر نا بند کر دیا جس سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مصنوعی قلت سے دن بھر عوام شدید پریشانی کا شکار رہے عوام کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا خوش آئندہ ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ پیٹرول کی مقررہ قیمت میں آسانی سے عوام کو دستیاب کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔۔۔

ر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)– شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر حسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں ماسٹر قاضی خلیل کے بھائی قاضی شکیل احمد کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گی،

Show More

Related Articles

Back to top button