DailyNewsOverseas news

Italy’s Open Immigration 2020 has been announced, which will run from June 1 to July 15, 2020

اٹلی کی اوپن امیگریشن 2020 کا اعلان ہو گیا ہے جو یکم جون سےلے 15 جولائی 2020 تک رہے گی

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد) اٹلی کی اوپن امیگریشن 2020 کا اعلان ہو گیا ہے جو یکم جون سےلے 15 جولائی 2020 تک رہے گی اس دوران وہ لوگ جو اس امیگریشن کے اہل ہوں گے وہ اپنے پیپر جمع کرا سکیں گے
جو بھی امیگریشن لینا چاہتا ہے اس کے پاس پاسپورٹ ہونا ضروری ہے
آٹھ مارچ سے پہلے اٹلی میں موجود ہونا ضروری ہے جو آٹھ مارچ 2020 سے بعد اٹلی میں داخل ہوا وہ امیگریشن نہیں لے سکتا
اٹلی میں موجود وہ لوگ جو الیگل ہیں وہ اس امیگریشن سے فائدہ اٹھاسکیں گے 2012 کے بعد یہ امیگریشن کھل رہی ہے
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ثبوت کا ہونا بہت ضروری ہے جیسے آپ جس گھر میں رہ رہے ہیں اس کی ہاوسپیتی یعنی لوکل پولیس کے پاس اندراج کرایا ہو آپ کے دوست نے جس کے نام اس گھر کا کنٹریکٹ ہے کہ یہ میرے ساتھ رہ رہا ہے
کسی سکول کا کوئی سرٹیفیکٹ ہو جہاں آپ لینگویج سیکھتے رہے ہوں کوئی ہسپتال کی رسید جہاں سے آپ نے کوئی بیماری کی وجہ سے چیک کرایا ہو کوئی بوستہ پاگا یعنی پے سلیپ ہو کہیں آپ نے کام کیا ہو اور مالک نے آپ کو دے ہوں
اس کے علاوہ بھی کوئی ہو سکتا ہے جس کا آپ ثبوت پیش کر سکیں ثبوت کا ہونا بہت ضروری ہے ہے کیوں کہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے 2012 کی امیگریشن میں بہت سے دوستوں کے پیپر ریجیکٹ ہو گے تھے اب آپ کے پیپر جمع کون کون کرا سکتا ہے ایگریکلچر کا کام زراعت کا کام اپ کر رہے ہوں وہی مالک آپ کے پیپر جمع کروا سکتا ہے
کوئی ہوٹل ریسٹورینٹ کا مالک آپ کے پیپر جمع کروا سکتا ہے
اگر آپ اٹلی میں سیزن ویزہ پر آئے تھے اور 31 اکتوبر 2019 کو آپ کا ویزہ ختم ہو گیا ہے تو آپ اس امیگریشن میں پیپر لے سکتے ہیں اپ کو ایک سال یا دو سال تک کے پیپر ملیں گے اس کے علاوہ باقی لوگوں6 ماہ تک ملیں گے اگر مل جائیں تو پھر رینیو ہو جاتے ہیں پھر کوئی مسئلہ نہیں رہتا کوئی آپ کا دوست ڈومیسٹک کنٹریکٹ لگا کر بھی آپ کو اپنے گھر ملازمت پر رکھ کر بھی پیپر جمع کروا سکتا ہے لیکن جو بندہ پیپر جمع کروا رہا ہے اس کی سالانہ انکم کم ازکم 20 ہزار یا 20 ہزار سے اوپر ہونی چاہئے
اب کون کون پیپر جمع نہیں کروا سکتا جس پر کوئی پولیس کیس ہو کوئی کرمینل کیس میں ملوث ہو ایجنٹ کا کام کرتے پکڑا گیا ہو کسی کو فولیو دی ویا دیا گیا ہو مطلب ملک چھوڑنے کا لیٹر دے دیا گیا ہو اسی طرح جو آپ کے پیپر جمع کروائے وہ بھی اسطرح کے کسی کیس میں ملوث نکلا پھر وہ بندہ پیپر جمع نہیں کروا سکتا اس کے علاوہ اس امیگریشن پر اخراجات تقریبا1000 یورو پیپر جمع کرواتے وقت ٹیکس کی صورت میں جمع کروانے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہر ماہ تقریبا 250 یورو ٹیکس دینا ہو گا کیونکہ اب آپ گورنمنٹ کے کاغذات میں لیگل کام کر رہے ہیں اور آپ کے مالک کو ٹیکس دینا ہو گا جو درحقیقت آپ نے دینا ہوتا ہے اسطرح جب تک اپ کے پیپر پاس نہیں ہو جا تے یہ ٹیکس ہر ماہ دینا پڑتا ہے اس کے علاوہ جو آپ کے پیپر جمع کروائے گا وہ بھی آپ سے روپے لے گا وہ جتنے بھی لے یا جس طرح آپ کی کسی سے ڈیل ہو گی

Show More

Related Articles

Back to top button