DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; After the easing of the lockdown, thousands of people stormed in to Kallar bazaar and blew up all security measures and orders

لاک ڈاؤن میں نرمی کے آخری روز ہزاروں لوگوں نے کلرسیداں شہر پر ہلہ بول دیا لوگوں کے ہجوم نے تمام حفاظتی اقدامات اور احکامات ہوا میں اڑا دیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے آخری روز ہزاروں لوگوں نے کلرسیداں شہر پر ہلہ بول دیا لوگوں کے ہجوم نے تمام حفاظتی اقدامات اور احکامات ہوا میں اڑا دیئے انتظامیہ صورتحال پر بے بس نظر آئی تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے آخری روز جمعرات کو ہزاروں لوگ کلرسیداں کے بازاروں میں پہنچ گئے جن میں بڑی تعداد خواتین خریداروں کی بھی تھی جس کے باعث بازاروں میں چلنا مشکل ہو گیا بیشتر افراد فیس ماسک سے آزاد تھے لوگوں کے ہجوم نے دوکانداروں کے حفاظتی انتظامات کو بھی روند ڈالا کوئی کسی بھی پابندی کو خاطر میں لانے پر تیار نہ تھا جس سے دوکاندار حضرات بھی حد درجہ پریشان نظر آئے لوگوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیئے حکومتی ہدایات کو بلڈوز کرنے کے عمل نے ہر شہری کی بے چینی اور پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; After the easing of the lockdown, thousands of people stormed in to Kallar bazaar and blew up all security measures and orders. It seems the public are still unaware of the seriousness of the situation or are not simply following the regulations.

Breaking News;

دریائے جہلم سے دو نعشیں بازیاب،ایک کا تعلق راولاکوٹ اور دوسری کا تعلق مظفرآباد سے تھا

Two bodies recovered at Rive Jhelum, One man is from Rawlakot while the other one from Muzaffar Abbad

جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارش نے جی ٹی روڈ کو بھی برساتی نالے میں بدل ڈالا

Heavy rainfall causes even major delays on GT road

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارش نے جی ٹی روڈ کو بھی برساتی نالے میں بدل ڈالا گھنٹوں گاڑیاں سواں کیمپ میں جی ٹی روڈ پر پھنسی رہیں نکاسی آب نہ ہونے سے پانی سڑک پر کھڑا ہوگیا کئی گاڑیاں پانی کی وجہ سے سڑک پر بند ہو گئیں میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور کوئی اشارہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے وہاں موجود نہ تھا۔

دوکاندار اپنی موٹرسائیکل سے محروم ہو گیا

Motorcycle belonging to Khayam Hussain of Dera Khalsa stolen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دوکاندار اپنی موٹرسائیکل سے محروم ہو گیا خیام حسین ولد گلفام سکنہ حاجی مارکیٹ ڈیرہ خالصہ نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ شاہ باغ میں ٹیلرنگ کی دوکان کرتا ہے اس نے گزشتہ روز اپنا ہونڈا موٹرسائیکل riv4493 اپنی دوکان کے باہر کھڑا کیا جو نامعلوم چور چوری کر کے لے گیایادرہے کہ کلر سیداں میں طویل عرصے سے موٹرسائیکل چوری کا سلسلہ جاری ہے جس رکنے کا نام ہی نہیں لیتا نہ ہی پولیس تاحال کسی چور کو گرفتار کر سکی ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔

کلر سیداں پولیس نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرنے پر سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Police case registered against ex naib nazim Raja Navid Qaiser along with 16 other men

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرنے پر سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔شوکت رحمان سکنہ منگال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں مزدوری کرتا ہوں،گزشتہ شام بوقت پانچ بجے کے قریب،میں اپنے بیٹے سمیع الرحمان جو کہ کلاس نہم کا طالب علم ہے، امجداور نوید اختر سکنہ منگال کے ہمراہ کلر سیداں سے واپس اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا اور جب ہم منگال بائی پاس سے مین روڈ گلی پر پہنچے تو اسی اثناء میں،سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر اور کامران عرف کامی سکنہ مہیر ہ سنگال ایک کیری ڈبہ اور چار موٹر سائیکلوں پر سوار 13/14نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں پسٹل اور پتھر بھی تھے آ گئے اور ہمیں روک کر مارنا شروع کر دیا۔کامران عرف کامی نے پسٹل کا بٹ میرے بیٹے سمیع کے منہ پر ماراجس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گیا جس پر دیگر افراد نے اس گرے ہوئے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران ایک نامعلوم شخص نے پتھر اٹھا کر امجد کے سر پر مارا جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے۔

مزدور نہ لانے پر تین بھائیوں نے سوزوکی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

Suzuki driver Fazal Ahmed of Maira Sangal beaten by three brothers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مزدور نہ لانے پر تین بھائیوں نے سوزوکی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔فضل احمد سکنہ مہیرہ سنگال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں سوزوکی چلاتا ہوں،مجھے تاج سکنہ مہیر ہ سنگال نے اپنی گندم اٹھانے کیلئے بلایا تھا۔میں گزشتہ روز جب ان کے پاس پہنچا تو اس کے بیٹے نے بتایا کہ مزدور ساتھ کیوں نہیں لے کر آئے جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے ساتھ مزدور کام نہیں کرتے میں خود آپ کیساتھ کام کرونگا۔اس بات پر طیش میں آ کر اس نے گالیاں دینی شروع کر دیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اس دوران ملزم کے بھائی منہاس نے میرے بائیں بازو پر دانتوں سے کاٹ دیا جبکہ واصف نے میرے دائیں ہاتھ پر ہتھوڑی ماری جس سے میں زخمی ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button