DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; The current administration should not temper with constitution amendment in regarding to qadiani’s, Raja Shaukat Ali Abbassi (PPP).

قادیانی کافر ہیں اور ناموس رسالت کے حوالے سے قوانین میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی اجازت نہیں دینگے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلز پا رٹی ضلع راولپنڈی کے سا بق صدر راجہ شو کت علی عبا سی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے قادیانوں کو نوازنے کی پالیسی ترک کی جائے،قادیانی کافر ہیں اور ناموس رسالت کے حوالے سے قوانین میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی اجازت نہیں دینگے،تحریک انصاف کی حکومت نان ایشوز کو اٹھا کر لوگوں کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکومت قادیانیوں کے معاملے کو نہ چھیڑے تو اس کیلئے اچھا ہے ان خیالات کاا انہوں نے معززین علا قہ کے ایک وفد کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا اور کہا کہ قادیانی چونکہ ختم بنوت پرایمان نہیں رکھتے اور حضرت محمدﷺ کو آخری نبی نہیں مانتے ہیں اس لیے وہ کافرقراردیے گئے ہیں پاکستان میں انہیں جو غیرمسلموں کو حقوق حاصل ہیں وہ انہیں بھی حاصل ہیں اب نہیں پتہ حکومت انہیں مزید کون سے حقوق دینے کیلئے تڑپ رہی ہے اور ایسی کون سے مجبوری ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے پورا ملک بند پڑا ہے لوگ مشکلات کاشکار ہیں ایسے میں چپکے سے قادیانیوں کے حقو ق حکومت کو یاد آگئے ہیں حکومت نے اگراس حوالے سے کوئی بھی ترمیم کی تو حکمران اقتدارکیساتھ ساتھ آخرت بھی خراب کربیٹھیں گے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…مسلم لیگ ن یو تھ و نگ مری وکو ٹلی ستیاں کے کوآر ڈینیٹر تو صیف احمد ستی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑدی ہے حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہوچکی ہیں حکومت کو چاہیے تھا کہ پٹرول کی قیمت 40سے50روپے فی لیٹر تک لائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے پٹرول سستا ہونے سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی مگر تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدارمیں آئی ہے عوام ریلیف کو ترس گئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کاکہنا تھا کہ اس وقت بازارمیں پھلوں،سبزیوں کی قیمتیں سن کر لوگ چکرا کررہ جاتے ہیں پہلے ہیں لوگ بیروزگاری کاشکار ہوچکے ہیں اوپر سے مہنگائی نے ان کیلئے رمضان المبارک میں روزہ افطاری کابندوبست کرنا بھی مشکل بنادیا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کرئے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلز پا رٹی تحصیل کو ٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس پر سندھ گورنمنٹ کا بروقت اقدام اور خوبصورت مینجمنٹ اور بہترین اقدام اٹھانے پر بین الاقوامی اداروں نے اس کو سراہا جو وزیر اعظم صاحب کو ہضم نہیں ہو رہا وزیراعظم سب خود تمام وزراء مشیران معاونین کی فوج کرونا وائرس کی روک تھام کے بجائے سندھ حکومت کی نقطہ چینی پر لگے ہوئے ہیں خان صاحب پلیز اب کنٹینرکی سیاست سے باہر نکل آئیں سیاسی میچوریٹی کا مظاہرہ کریں نیشنل کنسینسیز کی طرف آئیں پاکستان کو اس وقت ایک ان دیکھے دشمن کا سامنا ہے ہم بہت مشکل حالات میں ہیں آپ کے وزراء کو پوائنٹ سکورنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے روز ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر لمبی لمبی پریس کانفرنسیز کے بجائے عوام کی زندگیوں کے بارے میں سوچیں اس وقت سب اپنے آپ کو حالت جنگ میں سمجھیں اقتدار کے خول سے باہر نکل کر سوچیں یہ اقتدار کل کسی اور کے پاس ہوگا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی نو ید نزیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں. روزے کی شرائط میں کھانے پینے سے اجتناب کے علاوہ جھوٹ، منافقت، الزام تراشی، چغلی اور اس طرح کی برائیوں سے بھی بچنے کی شرط لازم ہے.ہمیں رمضان المبارک کے علاوہ عام زندگی میں بھی ان برائیوں سے دور رہنے کی تعلیمات دی گئی ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک طوفان بد تمیزی برپا ہے جس کی رو ک تھا م وقت کی اہم ضرورت ہے سوشل میڈیا پر کسی بھی جماعت یا فرقے کے خلاف کارٹون بنانے اور ایک دوسرے پر تہمت لگا نے والوں کو یاد رکھنا چائییے کہ اللہ تعالی کے سامنے وہ اپنے ان اعمال کے خود جوابدہ ہونگے اور وہاں ان کو کسی نے نہیں بچانا نو ید نزیر ستی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ہم سب کو اپنی اصلاح پر توجہ دینی چائییے اور تمام تر فضولیات کو ترک کر دینا چائییے جس میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال سب سے اہم ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی رہنما ء عقیل احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے تیزی کے ساتھ اپنی کورونا ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کیا ہے. پنجاب بھر کے ہسپتالوں اور قرنطینہ بنائے گئے سنٹروں میں تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات میں ایک تسلسل کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے صوبے بھر میں ایوان ہائے تجارت، کاروباری تنظیموں اور دیگر متعلقہ حکام کی مشاورت سے مختلف مارکیٹوں کو باری باری کھولنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو سفارشات بھی بھیج دی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہپنجاب حکو مت عوام الناس کو کورونا وائرس سے بھی بچانے کے لیے بھر پو ر عزم کیساتھ کا م کر رہی ہے یہی پی ٹی آئی حکو مت کی اولین ترجیح ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسد ستی صدر پی پی کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوٹلی ستیاں باتھل بازار میں دکانداروں کے حق میں آواز بلند کر نے پر چند لو گو ں پر ایف ائی آر کا اندراج انتہائی قابل مزمت ہے جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج ہونا کوٹلی ستیاں کی عوام کیساتھ کھلواڑ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ انتظامیہ عوام دوست رویہ اپنائے وہ عوام دشمنی پر اتر آئے جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں ایف ائی آر ذاتی عناد معلوم ہوتی ہے اور اختیارات کا تجاوز بھی انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی عوام کو بھیڑ بکریاں مت سمجھا جائے ایف ائی آر کی تحریر ہی اختیارات کا ناجائز استعمال اور ذاتی عناد معلوم ہوتی ہے اس بے بنیاد ایف ائی آر کو فوراً ختم کیا جائے پنجاب حکومت اس کا نوٹس لے

Show More

Related Articles

Back to top button