DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The current lockdown is leading to shopkeepers loosing their patients as they struggle to survive

شٹر ڈاؤن اور لاک ڈاؤن سے تنگ
تاجروں کا صبر جواب دینے لگا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔کرونا وائرس کی وجہ سے لگایا گیا موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب مزدور دیہاڑی دار اور چھوٹا کاروباری طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے لاک ڈاؤن ہوئے چار ہفتوں سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن حکومت کی طرف سے تاجروں کے لیے کوئی ٹھوس پالیسی واضح نہیں کی گئی ہے دکانداروں کو حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ مخصوص اوقات کے لے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے چند تاجروں کے علاوہ باقی سب بے روزگار ہو چکے ہیں ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں وہ نہ تو امداد لے سکتے ہیں اور نہ ہی راشن لے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار بیول کی تاجر برادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ اب ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے حکومت فوری طور پر ہمیں کاروبار کھولنے کی اجازت دے تاکہ ہم بھی اپنے گھر والوں کی دو وقت کی روزی روٹی کما سکیں۔

Gujar Khan; The current lockdown caused by the Corona virus is causing severe hardship to the business community, The shops have been closed for past four weeks with no help or support from the government and the traders are asking current administration to allow the shops to open.

Show More

Related Articles

Back to top button