DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Over 14 business centres sealed in Kallar bazaar, Shah Bagh, Chabootra and Chauk Pindori for the violation of act 144

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائی کلرسیداں شہر،شاہ باغ،چبوترہ،چوکپنڈوری کے کھلے چودہ کاروباری اداروں کو سیل کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں خالد رشید اور انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائی کلرسیداں شہر،شاہ باغ،چبوترہ،چوکپنڈوری کے کھلے چودہ کاروباری اداروں کو سیل کردیا۔ چوآخالصہ،سرصوبہ اور دوبیرن میں گرانفروشوں کو جرمانے کیئے اورکلرسیداں کے دوکانداروں میں موجود لوگوں کے پاس فیس ماسک ہونے کے باوجود نہ پہننے پر انہیں دودوہزارکا جرمانہ کر دیا انہوں نے کلرسیداں پولیس کے ہمراہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز کھولنے پر سات دوکانیں سیل کر دیں ان میں ولایت ویلڈنگ،شکیل فوٹو اسٹیٹ،جمال خان الیکٹرونکس،سٹی ٹائیلز،رانا واجد ویلڈنگ،خان ویلڈنگ،اشفاق ڈینٹنگ کو سیل کر دیا انہوں نے صداقت میڈیکوز اور حماد کیش اینڈ کیری کے اسٹاف کو اپنے پاس موجود ہونے کے باوجود فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر انہیں دو دو ہزار جرمانہ کردیا اور وارننگ دی کہ آئندہ مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جبکہ چوآخالصہ اور سرصوبہ میں گرانفروشی کے خلاف کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو ساڑھے چھ ہزار روپے کے مجموعی جرمانے بھی کیئے ادہر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال نے بھی دوبیرن کلاں میں گراں فروشی پر دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کیئے۔اس کے علاوہ شا ہ باغ میں صفدر ہارڈ وئر،علی کاسمیٹکس،پوٹھوہار بورنگ،آصف خان ویلڈنگ چبوترہ،ریحان ویلڈنگ،عبدالستار ویلڈنگ،سٹی پینٹ اینڈ ہارڈوئر کو بھی سیل کر دیا۔

Kallar Syedan; Chief officer Muncipal committee, Kallar Syedan has taken a strict action and over 14 business centres were sealed in Kallar bazaar, Shah Bagh, Chabootra and Chauk Pindori for the violation of act 144.

طارق محمود دوبئی میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے

Tariq Mahmood has been hospitalized in Dubai with corona virus

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کیمسٹ ایسوسی ایشن کلر سیداں کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود کے بڑے بھائی دوبئی میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے۔ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی طارق محمود دوبئی کی ایک کمپنی میں بطور انجینئر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،گزشتہ روز کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی رپورٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

شاہد حفیظ انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی

Shahid Hafiz sadly passed in Morra Heeran, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔انجمن اساتذہ پاکستان ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد حفیظ چشتی کے جوانسال فرزند شاہد حفیظ انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں مولانا نجیب الرحمان شاکر،سید راحت علی شاہ،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،مولانا قاری خداداد،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،چوہدری عبدالشکور،بابو نور الٰہی نوری،چوہددی غلام شبیر،بابو تنویر اور دیگر نے شرکت کی۔

قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

The main accused involved in the murder and attempted murder case has been arrested by Rawat police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روات پولیس کا سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کوایک ہفتہ میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزم مطیع الرحمن سکنہ ساگری نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر اپنے رشتہ دار منیب ولایت کو قتل جبکہ ہاشم امجد کو شدید زخمی کر دیاتھا،ایس پی صدر ضیاء الدین نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،روات پولیس نے ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روات پولیس نے خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں جنسی زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر تھانہ روات میں ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،روات پولیس نے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان تبریز حیدر اور رفاقت علی کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button