DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man beaten by two women along with the four men over land dispute in village Saroha

سروہا۔گھر کے سامنے سے راستہ مانگنے سے انکار پر دو خواتین سمیت چار افراد نے ایک شخص کو کلہاڑیوں اور پتھروں کے وار سے مضروب کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔گھر کے سامنے سے راستہ مانگنے سے انکار پر دو خواتین سمیت چار افراد نے ایک شخص کو کلہاڑیوں اور پتھروں کے وار سے مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ہارون الرشید سکنہ سروہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں،گزشتہ روز میں نے گھر میں تعمیر کیلئے مستری مزدور بلوائے، ابھی تعمیر کا کام شروع ہی ہوا تھا کہ صبح 9 بجے کے قریب محمد اسحاق،محمد شیراز مسلحائے کلہاڑیاں،ریشم جان اورگلشن بی بی،ہمارے گھر آ گئے اور آتے ہی مسماۃ ریشم جان نے گالیاں دینی شروع کر دیں اور محمد اسحاق نے وار کلہاڑی کیا جو مجھے ماتھے پر بائیں جانب لگا،دوسرا وار کلہاڑی محمد شیراز نے کیا جو مجھے چھاتی کے بائیں جانب لگا۔گلشن بی بی نے پتھر اٹھا کر مارے جو مجھے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔وجہ عناد یہ ہے کہ ان کے گھر کے ملحقہ ہمارا گھر ہے چند یوم قبل محمد اسحاق نے ہم سے راستہ مانگا تھا جو ہم نے نہ دیا۔

Kallar Syedan; Haroon Rashid was beaten by two women along with the four men over land dispute in village Saroha after he refused public way demand by Mohammad Ishaq.

سائیں ظہور کے بھائی سائیں خادم حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب ڈھوک پنڈ میں ادا کی گئی

Sain Khadam Hussain passed away in Dhok Pind

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سائیں ظہور کے بھائی سائیں خادم حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب ڈھوک پنڈ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،سید راحت علی شاہ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس حاجی اخلاق حسین،حاجی طارق تاج،حکیم طاہر عباس،مسعود بھٹی،جاوید چشتی،پرنس جاوید اقبال،ڈاکٹر شہباز باجوہ،محمد یونس بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

روات پولیس کے سب انسپکٹر عروش پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے کا الزام

Sultan Akhmat of Sagri registers allegations of 50k bribe taken by Rawat police officer

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات پولیس کے سب انسپکٹر عروش پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے کا الزام،ساگری کے ایک رہائشی نے پولیس آفیسر کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست جمع کروا دی۔سلطان اخمت سکنہ ساگری نے درخواست میں تحریر کیا ہے کہ موضع پڑی نکہ میں سائل کی ملکیتی زمین ہے جس پرسائل مٹی کی بھرائی کر رہا تھا اور پتھر توڑ رہا تھا تا کہ وہاں پر مکان تعمیر کر سکوں۔اس دوران وہاں پر روات پولیس کے اہکار آگئے اور انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس بارود ہے اور بعد ازاں میرے بھائی شکیل احمد اور وہاں پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو تھانے لے گئے جبکہ انہیں چھڑانے کیلئے میں بھی تھانے پہنچ گیا جس پر پولیس آفیسر نے افراد کو چھوڑ نے کے بدلے دس لاکھ روپے کی رشوت طلب کی اور بعد ازاں دو افراد شکیل احمد اور محمد فاروق کو چھوڑ نے کیلئے ایک لاکھ روپے مانگے اور پچاس ہزار روپے وصول کر کے میرے بھائی شکیل اور محمد فاروق کو تھانے سے جانے دیا۔ ادھر تھانہ روات کے سب انسپکٹر عروش نے رشوت وصول کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اگر الزام ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

نرخوں میں پچاس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے اور انتظامیہ اس من مانے اضافے بھی بھی خاموش,محمد زبیر کیانی

Rates have increased by 50 to 60 percent and the administration is silent on this arbitrary increase, Mohammad Zubair Kayani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وبائی مرض ہے مگر وزیراعظم عمران خان نے اسے بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کورونا دنیا کے دوسو سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور وہاں کی حکومتیں اپنے شہریوں کے بچاؤ کے لیئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہیں مگر پاکستان میں حکومت لاک ڈاؤن کی شکار عوام سے چندہ مانگ رہے ہیں یہ وقت عوام سے چندہ مانگنے کا نہیں ان کی مدد کرنے کاہے مگر ہمارے ہاں سیلیکٹڈ حکومت پہلے کی طرف آج بھی صورتحال سے نمٹنے میں بری طرح سے ناکام ہے جن لوگوں کی مدد کی جانی چاہیئے حکومت انہی سے چندہ مانگ رہی ہے دوسری جانب رمضان شروع ہونے ہی اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں پچاس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے اور انتظامیہ اس من مانے اضافے بھی بھی خاموش ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button