DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Childs dies after vein is cut by a Doctor Tariq Khatana after the family had brought the child for circumcision in Bewal

ڈاکٹر طارق کھٹانہ آف بیول نے ختنے کے لیے آنے والے بچے کی ج وین کاٹ دی ۔

گوجر خان,اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اسلام پورہ جبر نزد موہڑہ بھٹیاں شیخ محمد جہانگیر اپنے نواسے محمد رجب ولد شیخ بلال جس کی عمر تقریباً ڈیڑھ ماہ تھی اتوار کی شام ڈاکٹر طارق کھٹانہ آف بیول کے پاس ختنہ کرانے کی غرض سے لیکر گے ڈاکٹر طارق نے غلط آپریشن اور بچے کی نس کاٹ دی جس کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہوگئی بلیڈنگ ہونا شروع ہوگئی جب حالت کی سنگینی کا علم ہوا تو بچے کوپنڈی لے گےلیکن بچہ خالق حقیقی سے جا ملا

Gujar Khan; Childs dies after vein is cut by a Doctor Tariq Khatana after the family had brought the child for circumcision in Bewal. The child was Mohammad Rajab aged 18 months son of Sheik Bilal.

یونین کونسل قاضیاں کے نواحی گاوں ڈھوک پھلی کےمحمدشبیر کا دس سالہ بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جان بحق

A 10-year-old son of Mohammad Shabbir of Dhok Phali, Union Council Qazian was killed by lightning.

گوجر خان, قاضیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) یونین کونسل قاضیاں کے نواحی گاوں ڈھوک پھلی کےمحمدشبیر کا دس سالہ بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جان بحق بچہ بارش کے باعث گائے کو لینے کھیتوں میں گیا وہاں آسمانی بجلی بڑے زور سے کڑکی جس کی شدت کی وجہ سے اس کا دل پھٹ گیااسے ہسپتال پہچانے کی کوشش کی لیکن وہ رستے میں ہی خالق حقیقی سے جا ملا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے گرداور محمد شبیر بھٹی اور ریڈر تحصیلدار ابرار میر کے ہمراہ بیول بازار کا دورہ

Price Control Magistrate Malik Amir Shehzad accompanied by Gardawar Muhammad Shabbir Bhatti and Tehsildar Ibrar Mir visited Bewal Bazaar.

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے بیول بازار کا دورہ کیا ۔ مہنگی اشیا فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے اور تین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے گرداور محمد شبیر بھٹی اور ریڈر تحصیلدار ابرار میر کے ہمراہ بیول بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ریٹ لسٹ کی نسبت مہنگی اشیا فروخت کرنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 12000روپے سے زائد جرمانے کیے جبکہ تین دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی اس کے علاوہ دکانداروں کو وارننگ دی گئی کہ رمضان المبارک میں زائد قیمتوں کی وصولی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گئی ۔ سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

بیول میں دکانداروں کو بھاری جرمانے

Bewal traders handed fines for violating lockdown regulations

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: : بیول میں دکانداروں کو بھاری جرمانے،تحصیل انتظامیہ کا چھاپہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور زائد ریٹ پر جرمانے کئیے گئیے۔تحصیل دار ملک عامر نے اپنی ٹیم کے ساتھ آج بیول میں سرپرائز دورہ کیا اور ریٹ لسٹ سے زائد فروٹ سبزی بیچنے والوں کے ساتھ ساتھ ایسے دکاندار جن کو لاک ڈاون کے دوران دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے انہیں بھی دکانیں کھولنے پر بھاری جرمانے کئیے گئیے۔ ان میں بعض ہارڈوئیر، سٹیشنری،فون ریپئرنگ اور دیگر کو بھاری جرمانے کئے گئیے۔

پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ اپریل میں 2گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل5 اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گی

Patrolling police Tahli Mor in April arrest 5 wanted criminal

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کی ماہ اپریل میں 2گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل5 اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گی تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ چوکی انچارج سید سخاوت حسین نے ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ضلع راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پرماہ اپریل کے دوران 2تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف279 تعزیرات پاکستان کے خلاف قانونی کاروائی جبکہ 5اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گی ور بیٹ ایریا میں 20سے زاہد گاڑیوں کو مدد فراہم کی مزید بیٹ میں کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کی گی عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور لوگون میں ماسک تقسیم کیے گے

اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا،بگا شیخاں روڈ کی تعمیر کا کام شروع

Road works start in Bagga Sheikhan

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا،بگا شیخاں روڈ کی تعمیر کا کام شروع،ایم این اے صداقت علی عباسی نے سڑک کی ازسر نو تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی،چیئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد،سینئر راہنماء پاکستان تحرک انصاف چوہدری یاسر اور جنرل کونسلر چوہدری گلفراز نے سڑک کا افتتاح کر کے تعمیر کا آغاز کرایا،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بگا شیخاں میں واقع اہم شاہراہ بگا شیخاں ہسپتال روڈ جو کہ سالہا سال سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر سڑک کی فوری تعمیر کا اعلان کیا جسمیں چیئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی باہم رضامندی سے یو سی تخت پڑی اور یو سی بگا شیخاں کا مشترکہ فنڈ ملا کر ایک کروڑ روپے کی گرانٹ بگا شیخاں روڈ کی تعمیر کیلئے جاری کی گئی گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں چیئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد،چوہدری یاسر،جنرل کونسلر بگا شیخاں چوہدری گلفرازکے علاوہ،ڈاکٹر علی قدر،اسد بٹ،چوہدری نسیم،شاہد بٹ سمیت اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں افتتاح کے موقع پر موجود تھے اہلیان علاقہ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button