DailyNewsHeadlineOverseas news

France; PML-N France Gen secretary pledges 1 Million Rps for those suffering from coronavirus crisis in Tehsil Kallar Syedan

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طرف سے کلر سیداں کے غربا اور مستحقین میں راشن کی مد میں ایک ملین روپے فراہم کر دئیے

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان)—پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طرف سے کلر سیداں کے غربا اور مستحقین میں راشن کی مد میں ایک ملین روپے فراہم کر دئیے۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم جو ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔اور عوام کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے حصے کا دیا جلاتے ہوئے ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔کلر سیداں اور گرد ونواح کے مستحقین کے لئے دس لاکھ روپے حوالے کئے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے شیخ وسیم اکرم کی تعریف کی۔اور کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل واقعتا پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ہم اللہ تعالی کی طرف سے عطا میں مستحقین کو ان کا حق ان کی دیلیز تک پہنچایا جائے۔انشاء اللہ ایسے ہی آئندہ بھی خاموشی سے مشن جاری و ساری رہے گا۔

لزبن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان) پرتگال، یونان اور اسپین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے حکومت پاکستان سے مدد طلب کر لی تفصیلات کے مطابق پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پرتگال اور اسپین کے لیے فی الفور پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز چلائی جائے جو پاکستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو پرتگال کے دارلحکومت لزبن اور اسپین کے شہر بارسلونا واپس لائے اور پرتگال اور اسپین سے پاکستان جانے کے خواہشمند افراد کو واپس لے کر جائے بشمول اسپین میں موجود تقریبا 8 پاکستانیوں کی میتوں کو بھی۔ اس مطالبہ سے قبل پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں نے پرتگال اور اسپین میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بھی یہ مطالبہ کیا ہے اور کرونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والے مسائل سے بھی آگاہ کیا جب کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پرتگال اور اسپین میں کمیونٹی کی تنظیموں اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند پاکستانیوں کو خوراک کی فراہمی اور صحت عامہ کے مسائل سے آگاہی اور راہنمائی میں مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ یونان میں غیر قانونی طریقہ سے آنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو بھی صحت اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور یہ تمام پاکستانی یونان کے مختلف جزیروں پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا برا حال ہے یونان کے دارلحکومت ایتھنز اور گردونواح میں موجود پاکستانیوں کی مدد کے لیے کام جاری ہے جب کہ یونان کے جزیروں پر بنائے گئے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں موجود افراد کو صحت کی سہولتیں میسر نہ ہیں اور کرونا وائرس سے ایک بڑی تعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی بھی قلت کا سامنا ہے ۔ پاکستانی تارکین وطن نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے مسائل کے حل کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرتگال ۔ یونان اور اسپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد محنت مزدوری۔ زراعت وغیرہ کے شعبہ سے منسلک ہے

Show More

Related Articles

Back to top button