AJKDailyNews

Chakswari, AJK; The overseas Kashmiri facing issues are being resolved by the current administration, Raja Javed Iqbal

اوورسیز کشمیریوں کوجن مسائل کاسامناہے حکومت کے ان مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے, وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے کہاہے کہ ہمارے وزیر اعظم اورہماری حکومت محض اعلانات اوردعووں کے بجائے عوام کو کوروناوائرس کے مہلک اثرات سے بچانے کے لئے عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں اوورسیز کشمیریوں کوجن مسائل کاسامناہے حکومت کے ان مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اوورسیز کشمیریوں سے محبت کرنے والے شخص ہیں آزادحکومت نے وزیر اعظم پاکستان اورمعاون خصوصی اوورسیز ذوالفقار بخاری کواوور اسز کشمیریوں کے تحفظات سے آگاہ کیاہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اورحکومت آزادکشمیر کے گزشتہ تین ہفتوں کے موثراوراہم اقدامات ان کی اس پالیسی کامنہ بولتاثبوت ہیں حکومت آزادکشمیر نے دس اضلاع میں آئیسولیشن ہسپتال کی فوری تعمیر کی منظوری دیکرآزادکشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ہمارے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اورحکومت نے تین ہفتے کے مختصرعرصے میں عوام کوکوروناوائرس کے مہلک اثرات سے بچانے اوراس وباء میں مبتلا ہونے والوں کے لئے جس طرح احتیاطی اقدامات کیے ہین وہ عوام کے سامنے ہیں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدرچودھری محمدسعیدعالم اورمرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹر اے ڈی چودھری نے ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کے آغاز پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کا آغاز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاعظیم کارنامہ ہے کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بندہیں اورطلبہ وطالبات کاناقابل تلافی تعلیمی حرج ہورہاتھاٹیلی سکول چینل نے جماعت اول تاایف اے ٹیلی تدریس کاآغاز کردیاہے جس سے طلبہ وطالبات مستفیدہورہے ہیں طلبہ کی تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اوروہ مصروف رہیں گے اب ان کاوقت بہت اچھاگزرے گا تعلیمی ادارو ں کی بندش کے دوران وہ خاطرخواہ نصابی سرگرمیوں سے استفادہ کریں گے اوران کاکم سے کم تعلیمی حرج ہوگا حکومت پاکستان نے نئی نسل کے حال اورمستقبل کوروشن بنانے کے لئے بروقت فیصلہ کیاہے پوری قوم عمران خان وزیر اعظم پاکستا ن وفاقی وزیر تعلیم اورحکومت پاکستان کی شکر گزار ہے کوروناوبا ء کے ایام میں ٹیلی سکول چینل کی نشریات کاآغاز حکومت پاکستان کاتاریخی کارنامہ ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس چینل کوکورونا کے بعدبھی جاری رکھنے کی خواہش کااظہارکیاہے کوروناوائرس کی وجہ سے گھروں پرمحدود طلبہ وطالبات اوران کے والدین نے ٹیلی سکول چینل کے آغاز پردلی خوشی کااظہارکیاہے اوروزیر اعظم پاکستان عمران خان کادلی شکریہ اداکیاہے اوراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علم کے متلاشی لوگ وزیر اعظم پاکستان کے مشکل کی اس گھڑی میں اس اہم اقدام کوہمیشہ یادرکھیں گے تعلیم کے فروغ شرح خواندگی میں اضافہ اورکوروناوائرس کے ایام میں ہونے والے تعلیمی ضیا ع کے ازالہ کے لئے یہ چینل سنگ میل ثابت ہوگااوراس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button