DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Body of missing child Abdul Rehman aged 6 is found buried under sand in the local street

گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 6سالہ معصوم بچے کی لاش برآمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 6سالہ معصوم بچے کی لاش برآمدگزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والے چھ سالہ معصوم کی نعش قریبی گلی میں ریت تلے دبی برآمد تفصیلات کے مطابق کہوٹہ گلشن رضا گلی نمبر 8 کا رہائشی عبدالرحمن 14 اپریل کے روز صبح دس بجے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ایک ہی دن بعد بچے کی نعش گلی نمبر 5 میں ریت تلے دبی ہوئی برآمد ہوئی تھانہ کہوٹہ پولیس موقع پر پہنچ گئی فرانزک ٹیم کی گاڑی بھی راولپنڈی سے کہوٹہ پہنچ گئی جائے حادثہ پر قانون نافد کر نے والے اداروں کے علاوہ ممتاز عالم دین مولاناقاری عثمان عثمانی،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف، پوٹھوار ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک منیر اعوان، عاصی جنجوعہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سمیت کثیر تعداد میں عوام موقع پر اگھٹے ہو گئے۔

سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید سبط الحسن شاہ اورسید عاطف حسین بخاری کی طرف 200سے زاہدمستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیم

Around 200 families donated with food package

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید سبط الحسن شاہ اورسید عاطف حسین بخاری کی طرف 200سے زاہدمستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیم۔بغیر کسی تشہیر کے باعزت طریقے سے مستحق افراد میں راشن تقسم کیا راشن وصول کر نے والے مستحق افراد کا سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید سبط الحسن شاہ اورسید عاطف حسین بخاری کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں۔تفصیل کے مطابق دیہاڑ دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے شام کو اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ود سخت پر شان حکومت کی طرف سے بھی صرف لارے لپے ہی لگائے جا رہے ہیں جبکہ ان کی کوئی بھی مالی امداد بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے بے چارے دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے اس صورتحال میں کہوٹہ میں کچھ رفاعی تنظیمیں اور صاحب حثیت افراد غریب افراد کے گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں گذشتہ روز سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید سبط الحسن شاہ اورسید عاطف حسین بخاری کی طرف سے200سے زاہد افراد میں گھریلو راشن تقسیم کیا گیااس موقع پر راشن وصول کرنے والے مستحق افراد نے منتظمین کے رزق روزی،عمر، صحت میں برکت اور ان کے خاندان کے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا۔

Show More

Related Articles

Back to top button