DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wife of man shot by police at Bank Chauk Kanoha gives birth to baby

گرفتاری کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اشہاری مجرم ناصر شفاعت کے ہاں بچے کی ولادت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. دو ہفتے قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ بنک چوک میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اشہاری مجرم ناصر شفاعت کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ناصر شفاعت کی یہ محبت کی شادی تھی جس سے اللہ تعالی نے اسے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا مگر وہ یہ خوشی دیکھنے سے قبل ہی پولیس مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پولیس مقابلے کے دوران اس کا چھوٹا بھائی منصور شفاعت بھی جو کہ اشتہاری مجرم تھاپولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو اتھا۔

Latest Coronavirus news ..

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں میں دوسرے روز بھی تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور ادارے مکمل بند رہے بعض علاقوں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر انتظامیہ نے فوری کاروائی کر کے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور دوکانیں دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہیں مگر عوام کی جانب سے غیرذمہ دارانہ طرز عمل مسلسل جاری رہا اور لوگ معمول کے مطابق گھومنے پھرنے میں مصروف نظر آئے جبکہ بعض علاقوں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر کلرسیداں کی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر کلرسیداں اور گردونواح میں بیس کلو کے 1270 آٹے کے تھیلے فیئر پرائس شاپوں پر مہیا کیئے گئے جو 800روپے فی بیگ فروخت ہوئے کلرسیداں میں مجموعی طور پر 220بیگ مہیا کیئے گئے جبکہ سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور ممیام میں فی کس 350بیگ مہیا کیئے گئے مگر چوآخالصہ میں آٹا مہیا نہ ہو سکا قومی امید ہے کہ چوآخالصہ اور دیگر علاقوں میں آج بروز منگل آٹا مہیا کردیا جائے گا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ڈڈیال آزادکشمیر کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کو روکنے کے لیئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے ہیں پوری تحصیل ڈڈیال کو تین سیکٹرز میں تقسیم کرکے لوگوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور بازاروں سڑکوں پر آنے والے افراد کو روک کو واپس گھروں کو بھیجا جا رہا ہے ڈڈیال کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے زون 1خادم آباد پر مشتمل ہوگا جہاں اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار اور ڈی ایس پی راجہ ندیم معاملات کو از خود دیکھیں گے زون 2 میں رٹہ،سورکھی اور ڈگار کے علاقے شامل ہیں جہاں تحصیلدار چوہدری محمد اقبال اور سب انسپکٹر پولیس فیصل صدیق فرائض سرانجام دیں گے جبکہ زون3ڈڈیال سٹی اور بہاری کے علاقوں پر مشتمل ہوگا جہاں نائب تحصیلدار محبت حسین اور سب انسپکٹر ارشد محمود لاک ڈاؤن کے فیصلوں پر عملدآمدکرائیں گے۔ ادہر ڈڈیال انتظامیہ نے پیر کے روز ڈڈیال پولیس کے ہمراہ زمان چوک میں ناکہ لگا کر لوگوں کی سخت چیکنگ کی اور غیر ضروری سفر کرنے والوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا یادرہے کہ دریائے جہلم کے دہانگلی پل سے تیسرے روز بھی مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی جبکہ نجی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو بھی روک کر سفر کے بارے میں استفسار کیا جاتا ہے جس کے بعد سفر جاری رکھنے یا گھر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے نئے اعلان کے مطابق تمام مارکیٹیں کاروباری ادارے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ چھ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال کے مطابق فارمیسی،ڈسپنسری،کلینک،گروسری سٹور، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی،ملک شاپ،آٹور ورکشاپ، پٹرول پمپ، چکن و میٹ شاپ، سبزی و فروٹ کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ دیگر تمام مارکیٹیں،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ چھ اپریل تک بند رہیں گے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سمیت ٹرانسپورٹ کے اڈوں، بازاروں، دکانوں اور گنجان آبادیوں میں سپرے کیا اور سینی ٹائزر تقسیم کئے۔ریسکیو انتظامیہ نے اس موقع پر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ گلی محلوں اور مستحقین افراد میں سینی ٹائزر تقسیم کریں تا کہ اس وائرس سے ممکنہ حد تک بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button