DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Authorities take action as groom is arrested at the wedding for breaking Coronavirus ordnance

کرونا وائرس کے خطرات کی خلا ف ورزی کر نے پر شادی کی جاری تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا چھا پہ،دلہا گرفتا ر

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں جا ری دفعہ 144کے نفاذ کی خلا ف ورزی کر نے پر شادی کی جاری تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا چھا پہ،دلہا گرفتا ر مقدمہ درج تفصیلا ت کو ٹلی ستیاں لہترا ڑ کے علاقے پو لیس چو کی کے قریب اسد ولد رب نواز جس کی شادی جا ری تھی اور آتش با زی بھی ہو رہی تھی جس کی اطلا ع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی مو قعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو احکا ما ت جا ری کیے اور دلہا کو گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….کو ٹلی ستیاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت (گو لڈ میڈلسٹ) حا فظ عبد الستا رالخیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علم انبیا ء کی وراثت ہے ممبر و محرا ب ان لو گو ں کے لیے ہے جو وعظ ونصیحت کریں تمسخرا اڑا نے والے مو لو یو ں کی جگہ نہیں،حکو مت نے اس لیے سپیکر پر پا بندی عا ئد کی تھی کی جوان پڑھ یعنی علم سے خا لی مو لو ی ممبر پر بیٹھ کر دو سرو ں کی دل آزا ری کر تے ہیں اور فرقہ وا ریت کو ہوا دیتے ہیں تا کہ انکو لگا م دے سکیں لیکن اس کے با وجو د کچھ نا دا ن تمسخرا پن اور اناڑی مو لو ی اپنی حرکت سے با زنہیں آتے جوکہ اہل علم کی بے عزتی کابا عث بن رہے ہیں آجکل سوشل میڈیا پر جو ایک شو ر برپا ہے کہ ایک مو لو ی مدنی کیساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، شو رمچا نے والوں سے یہ سوال پو چھاجا ئے کہ مو لو ی نا صر مدنی کو لو گو ں پر کیچڑ اچھا لنے کی اجا زت کس نے دی ہے؟ اور کیا انہیں کسی کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کا حق تھا؟اور انکا منصب انہیں اس چیز کی اجا زت نہیں دیتاکہ وہ کسی کی پیٹھ پیچھے غیبت کریں شا ئد انہیں غیبت کی تعریف کا علم ہو گا وہ با ت جو کسی کہ منہ پرکی جا ئے اور اسکو بری لگے، اسکی غیرمو جود گی ایسی با ت کرنا غیبت کہلا تاہے جب کسی شخصیت کی غیبت کی جا ئے اور انتقام اسکے اپنے کرتوتوں پر کو ئی اور لے تو اسکو پھر اللہ تعالی سے معافی ما نگنی چا ہیے اور کسی عزت دا رکی پگڑی نہ اچھا لی جا ئے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کاآر ایچ سی لہتراڑ کا دورہ، کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قائم کی گئی آیسولیشن وارڈز اور سہولیات کا جائزہ لیاگیا RHC لہتراڑ میں نئی ایکسرے مشین کی انسٹالیشن کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹر ابرارالحق ستی اور دیگر ڈاکٹرز بھی وہاں موجود تھے تحصیل کوٹلی ستیاں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں, نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی ستیاں میں بھی قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے کہا کہ الحمداللہ ابھی تک تحصیل کوٹلی ستیاں میں کروناوائرس کا کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیااہل علاقہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور اس موذی مرض سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….کو ٹلی ستیاں زیرتعمیر ڈھا نڈہ چھجا نہ رو ڈپر لینڈ سلا ئیڈنگ کے با عث ایک شخص کا مکان شدید خطرے میں،سڑک کٹا ئی کے دوران متعلقہ ٹھیکیدا ر نے یہ وعدہ کیا تھا کہ دیوار لگا کر دی جا ئے گی مگردیوار نہ لگا نے کے باعث حالیہ شدید با رشوں کے دوران جاری لینڈ سلا ئیڈنگ سے محمد حنیف کے مکا ن اس وقت شدید خطرے میں ہیں متاثرہ شخص نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا ٹھیکیدار نے آج افسران بالا کی موجودگی کورا جواب دے دیا کہ وہ سڑک کے لیے متبا دل راستہ استعما ل کریں گے اور دیوار تعمیر کر کے نہیں دیں گے جس کے با عث مذکو رہ ٹھیکیدار نے میرے ساتھ دھو کہ دہی سے کا م لیتے ہو ئے سڑک کی کٹا ئی کر کے میرے مکا نو ں کو شدید خطرے میں ڈا ل دیا گیاجس پر اعلی حکام اور منتخب نما ئندے نو ٹس لیں میرے مکا نو ں کو اگر نقصان پہنچاتو تما م تر نقصان کا ذمہ دا ر مذکو رہ ٹھیکیدار ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button