DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Bazaar and public gathering places closed down all over Pothwar region due to Coronavirus

پوٹھوار ریجن میں تمام بازار، دوکانیں اور سماجی میل جول کے مقامات بند کر دئے گئے

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول میں جزوی طور پر لاک ڈاون کچھ دکانیں بند اور کچھ کھلی رہیں تا ہم حکومت پنجاب کی ہدایت کی وجہ سے کرونا وائرس سے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر تحصیل گوجرخان کے شہر میں اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان نے دکانیں بند کروا دیں اسی طرح کلر بھی جزوی بند رہا اور دوبارہ حکومتی اور انتظامیہ کے برملا اعلان پر دکاندار کھلی دکانیں بند کر گئے اور کل مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا اور تحصیل کی سطح سے لے کر یونین کونسل تک چھوٹے چھوٹے بازار بھی بند رہیں گے اور عوام کو ہدایت کی جا رہی یے کہ گھروں میں رہیں ابھی حکومتی سطح ہر مزیدسخت فیصلہ بھی متوقع ہےاور لاک ڈاون کو دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا یے ادھر حکومت پنجاب نے افواج پاکستان کو بھی اپنی مدد کے لئے باقاعدہ بلا لیا ہے۔آج مذہبی تہوار شب معراج ہے جسے پورے مذہبی جوش اور جزبے کا ساتھ منایا جاتا ہے تاہم کرونا وباء کے پھیلنے کے ہیش نظر پاکستان کے علماء کرام نے عوام سے اپیل کی یے کہ شب معراج کے نوافل گھروں میں ادا کئے جائیں نماز گھر میں پڑھی جائی اور بڑے بڑے اجتماع نہ کئیے جائیں۔

سینئر ٹیچر ہائی سکو ل قاضیاں جہا نگیر اختر بھٹی کے ماموں قدیر بھٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گی

Qadir Bhatti uncle of Jhangir Akhtar Bhatti passed away

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سینئر ٹیچر ہائی سکو ل قاضیاں جہا نگیر اختر بھٹی کے ماموں قدیر بھٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گی نماز جنازہ میں سابق ناظم یوسی چنگا بنگیال راجہ جہانگیر احمد بھٹی،سابق چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج آغا قاضی کلیم احمد حاجی گلفراز خان سابق وائس چیئرمین یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد قاضی عتیق اس کے علاوہ سیاسی وسماجی تاجر برادری ٹیچر برادری عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی گی اور مرحوم کو آہوں سسکیوں میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پرنسپل انوار مدنیہ راجہ اشتیاق کے ماموں کے انتقال پر مہناج ماڈل سکول کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین،راجہ عبدالجبار بھٹی،آغا قاضی کلیم احمد،شفیق الرحمن وارثی،وقاص الرحمن وارثی،ثاقب حسین نے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی

قاضیاں تا نور علی چوک روڈ کا سروے اہلیان

Survey announcement for roadworks on Qazian to Noor Ali Chauk road

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔یوسی قاضیاں میں ترقیاتی کا موں کا آغا ز قاضیاں تا نور علی چوک روڈ کا سروے اہلیان علاقہ کا چوہدری جاوید کوثر کو عوام کا درینہ مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں تا نور علی چوک روڈ جس پر آر ایچ سی قاضیاں واقع ہے گزشتہ کئی سالوں سے یہ روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے مریضوں اور ایک بڑی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا عوام الناس کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے چوہدری جاوید کوثر نے روڈ کے لئے خصوصی گرانٹ جاری کروا کے روڈ بنوانے کے احکامات صادر فرمائے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کرنے پر سابق وائس چیئرمین یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد قاضی عتیق،نوید مغل آغا قاضی کلیم احمد نے خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button