DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Bahria foundation start class 7 on the insistence of parents

والدین کے پر زور اصرار پر بحریہ فا ؤ نڈیشن کوٹلی ستیاں نے کلا س 7کا بھی اجرا ء

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)بحریہ فا ؤ نڈیشن سکو ل اینڈ کا لج کو ٹلی ستیاں کی پرنسپل سندس اختیا ر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ والدین کے پر زور اصرار پر بحریہ فا ؤ نڈیشن کوٹلی ستیاں نے کلا س 7کا بھی اجرا ء کر دیا ہے اور اس سال بھی پہلے100ایڈمیشن پر داخلہ فیس فری کردی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بچہ بڑوں کی فہم و فراست کے مطابق نہ ہی سوچ سکتا ہے اور نہ ہی سمجھ سکتا ہے۔بچوں کا اکتساب معلوم سے نا معلوم اور ادنی سے اعلی کی سمت گامزن رہتا ہے۔یہ با ت کسی بھی طور ممکن نہیں کہ بچہ پہلے اعلی درجہ کی معلومات سمجھے اور پھر ادنی درجے کی۔اکتساب، نشوو نما،ترقی و بہتری کا ایک ایسا عمل ہے جس کے دوران انسان نہ صرف معلومات، عادات،مہارتوں اور رویوں کے متعلق حصول علم کو یقینی بناتا ہے اکستابی عمل میں سمت کا تعین نہایت اہمیت و توجہ کا طالب ہوتا ہے جس کے لیے دو ر جدید میں کو ٹلی ستیاں جیسے پسما ندہ علا قے میں معیاری ایجو کیشن کے فرو غ کے بحریہ فا ؤ نڈیشن سکو ل اینڈ کا لج کا قیام ایسا اقدام ہے جس سے یہاں کے لو گ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی سمت کا تعین کر سکتے ہیں بحریہ فا ؤ نڈیشن کے قیام سے کو ٹلی ستیاں کے ایجو کیشن سیکٹر میں نما یا ں تبدیلی دیکھنے میں مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روایتی تدریس میں بچے کے دماغ کو معلومات ٹھونسنے کا ایک ڈبہ سمجھا جاتا تھا اور امتحانات میں بغیر سمجھے صرف رٹہ یا یاداشت کے سہارے کامیاب ہونے پر سند سے نوازا جاتا تھا ایسا اکتساب زندگی کے لئے بے فیض اور سم قاتل ثابت ہوا ہے۔ جب کہ معلومات کو سمجھنا درحقیقت اکتساب کی پہلی سیڑھی ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)کو ٹلی ستیاں کے رہا ئشی نو جوان اسامہ کی اسلام آبا د پولیس کی فا ئرنگ سے ہلا کت پر اہل علا قہ میں سخت تشویش پا ئی جا نے لگی، والدین اور اہل خانہ شدید غم سے نڈھا ل چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اعلی حکا م سے انصا ف کی اپیل اسامہ کی مو ت کو ڈاکوں کی فا ئرنگ سے منسو ب کر نا نو جوان کے خون کو دبا نے کی ایک نا پا ک کو شش تھی مگر اس کے ساتھ زخمیوں کے انکشاف کے بعد اسلام آبا د پو لیس جس کے مثا لی کردار کی کئی مثا لیں سنا کرتے تھے اسی وفاقی پولیس کے اہلکا روں کے ہا تھون اتنا بڑے ظلم کی تو قع نہیں کی جا رہی تھی اس اقدا م سے وفاقی پولیس سسٹم میں بہتری کے حکو متی دعووں کی جہاں قلعی کھل گئی وہا ں جس ملک میں محافظ ہی قتل بن جا ئیں یہاں انصا ف کی توقع بھی کم ہی رہ جا تی ہے اسامہ کے والد محمود ستی ساکن بھن سیری تحصیل کو ٹلی ستیاں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ میرے بیٹے کا وفا قی دا لحکو مت میں نا حق قتل ہونا لمحہ فکریہ ہے میں ایک غریب آدمی ہو ں چیف جسٹس آف پا کستان ازخود نو ٹس لیکر مجھے انصا ف دلا ئیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آئی جی پنجاب سے بھی نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو فی الفو ر گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) بار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیا ں کے صدر ظریف ستی و جنرل سیکرٹری شاہد اقبال ستی و دیگر ممبران ن کیطرف سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران صدرملک وحید انجم،جنرل سیکرٹری فہم الطاف،سنئیر وائس پریزیڈنٹ سیداجمل شاہ ویگر ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button