DailyNews

London; Bank of England to discontinue £20 note

برطانیہ میں 20پاؤنڈوالے نوٹ ختم کرنے کا عمل شروع

لندن(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)برطانیہ میں بینک آف انگلینڈ 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے 20پاؤنڈوالے نوٹ ختم کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے۔ ان نوٹوں کی جگہ پولیمر کے بنے 20 پاؤنڈ والے نوٹ لے لیں گے۔اس عمل کے دوران کاغذ کے تقریباً 2ارب نوٹ سرکولیشن سے نکالے جائیں گے اور ان کو کھاد میں تبدیل کر دیا جائے گا۔بینک آف انگلینڈ باقی نوٹوں کی واپسی کے لیے چھ مہینے کا نوٹس دے گا۔ اس سے پہلے 2007 میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ تبدیل ہوا تھا۔لندن کی ایک گلی میں ایک انتہائی محفوظ گودام میں نوٹ چھانٹنے کی دو بہت بڑی مشینیں ہیں جو منٹوں میں ہزاروں نوٹ گن سکتی ہیں۔ ان مشینوں پر ایک سیکنڈ میں 33 نوٹ چھانٹی کیے جا سکتے ہیں۔ ۔1990 تک بینک آف
انگلینڈ پرانے نوٹوں کو جلا کر اپنی عمارتوں کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ پرانے نوٹوں سے سائز میں چھوٹے ہیں اور اسی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں کو بھی تبدیل کرنا پڑا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button