DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; National Highways and Motorways Police confisacte six trucks loaded with straw on GT Road

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جی ٹی روڈ پر کاروائی بھوسے سے خطرناک طور پر لدے ہوئے 6 ٹرکوں کو بند کردیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جی ٹی روڈ پر کاروائی بھوسے سے خطرناک طور پر لدے ہوئے 6 ٹرکوں کو بند کردیا گیا اور مالکان کو 72 گھنٹوں کے اندر سامان منتقل کرنے کا کہا گیا ہے سی پی او علی حسن بلوچ کی نگرانی میں انسپکٹر محمد شفیق نے جی ٹی روڈ پر خطرناک حد تک بھوسے سے لدھے چھ ٹرکوں کو بند کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی ہر صورت پابندی یقینی بنائی جائے گی اوورلوڈ گاڑیاں حادثات کا موجب بنتی ہیں چند لوگوں کو مسافروں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے بند کئے گئے ٹرکوں کے مالکان کو سامان کی 72 گھنٹوں میں منتقلی کا بھی حکم دیا ہے۔

ڈمپر نے بریک فیل ہونے پر چار مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا 6مسافر زخمی دو کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا

Four passenger vehicles damaged after breaks fail on dumper truck

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ڈمپر نے بریک فیل ہونے پر چار مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا 6مسافر زخمی دو کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیاں اڈے کے باہر سڑک پر کھڑی تھیں کہ اسی اثنا چوا خالصہ کی سمت جانے والے ڈمپر آگیا جس کی بریکس فیل ہو گئی اوراس نے سڑک پر موجود چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس میں ایک مسافر ٹویوٹا دو ویگنیں اور ایک سوزوکی شامل ہے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں شمیم یوسف،حفصہ خرم ساکنان دودھلی،مجاھد ولد شفاقت سکنہ سروھا،وسیم سکنہ ماھلی بھی شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں احتشام ظفر اور اظہرمحمود ساکنان سکوٹ کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا حادثے کا دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ ڈینٹرمتاثرہ گاڑیوں کو نالہ کانسی کے پل کے پلر سے زنجیر باندھ کر ان سے ڈینٹ نکالتا دیکھا گیا۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 22فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیئے تحصیل کلرسیداں میں 9 امتحانی مراکز قائم کیئے ہیں

Rawalpindi Education Board has set up 9 test centers in Tehsil Kallar Syedan for the Matriculation Examination which begins on February 22.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 22فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیئے تحصیل کلرسیداں میں 9 امتحانی مراکز قائم کیئے ہیں کلرسیداں چوآخالصہ اور دوبیرن میں دودو جبکہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلرسیداں کا مرکز ختم کر کے الائیڈسکول میں امتحانی مرکز قائم کیاگیا ہے نگران عملے کی تقرریاں کر دی گئی ہیں اور درج ذیل امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکولز ڈیرہ خالصہ،بکھڑال،سکوٹ،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں،الائیڈ سکول کلرسیداں،گورنمنٹ بوائز/گرلزہائیر سیکنڈری سکولز چوآ خالصہ،گورنمنٹ گرلز/بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں۔

محمد عارف چشتی کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک بنگیال میں سپرد خاک کردیاگیا

Mohammad Arif Chishti buried in his native village of Dhok Bangyal, Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈاکٹر راجہ ربنواز اور صوبیدار محمد الیاس کے والد محترم محمد عارف چشتی کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک بنگیال میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں راجہ جاوید اخلاص،شوکت بھٹی،چوہدری اشتیاق حسین،حافظ سہیل اشرف،راجہ گلستان خان،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،ٹھیکیدار محمد بشارت،چوہدری محمد حسین،چوہدری توقیراسلم،شیخ ندیم احمد،تنویرشیرازی،شیخ سلیمان شمسی،کرنل خورشیداکبر،ڈاکٹر طارق ریاض،نمبردار اسد عزیز،حاجی احمدسعید،عمیرکیانی،سلطان پرویز کیانی،چوہدری غلام شبیر،شیخ غلام شبیر،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،قاضی سہیل افتخار،وقاص گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button