DailyNews

Rawalpindi; Government schools decide to bring early child education system by eliminating Kachi and Pakki classes

سرکاری سکولوں میں کچی اور پکی کلاس ختم کرکے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا نظام لانے کا فیصلہ

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سرکاری سکولوں میں کچی اور پکی کلاس ختم کرکے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو ون کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دے دیا ہے۔ اس سے قبل بچوں کوکچی اورپکی کلاس میں قاعدے کےذریعہ پڑھایا جاتا تھا۔ اب ای سی ای رومز کے قیام کے بعد بچوں کو گرافکس کی مدد سے پڑھایا جائے گا۔ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو اول جماعت میں بھیج دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سکولوں میں کچی اور ای سی ای کلاسز الگ الگ حیثیت میں کام کر رہی تھیں۔جدید کلاس رومز کے قیام سے بچوں کیلئے ہندسوں، الفابیٹک، جانوروں اور رنگوں کی پہچان آسان ہوگی۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ای سی ای رومز بنانے اور طلبا کو پڑھانے کیلئے یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کو خصوصی کٹس بھی فراہم کرے گا اور اساتذہ کو تربیت بھی دے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button