DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar Dhungalli road still not being constructed despite announcement to construct by three Prime Ministers

کلر دھانگلی سڑک تین وزرائے اعظم کے اعلانات کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر دھانگلی سڑک تین وزرائے اعظم کے اعلانات کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے روات سے ڈڈیال کلر سیداں سڑک کی تعمیر کا اعلان کیامگر بات اعلان سے آگے نہ بڑھ سکی اسی دوران اس وقت کے اپوزیشن رہنما چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف روات سے کلر سیداں دو رویہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کیابلکہ بڑی برق رفتاری سے دورویہ سڑک تعمیر کر کے ہتھیلی پر سرسوں جما دی جبکہ کلر سیداں سے دھانگلی سڑک شاہد خاقان عباسی کا حلقہ انتخاب ہونے کے سبب تعمیر نہ ہو سکی۔2016میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ نرڑ میں اس سڑک کی دورویہ تعمیر کا اعلان کیا عمل درآمد نہ ہو سکا اس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کی تعمیر کا اعلان کیا سروئے بھی ہوا مگر تعمیر کی نوبت نہ آئی اور وہ وزارت عظمیٰ کا دور مکمل کر کے روانہ ہو گئے چند ماہ قبل پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے اس سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ سمندر پار سے آنے والے پاکستانی براستہ کلر سیداں میرپور تک پہنچتے ہیں اور سڑک نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بعد ازاں زلفی بخاری کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس سڑک کی تعمیر کا تذکرہ کیا گیا اور بات ایک بار پھر تذکرے کی حد تک محدود رہی۔گزشتہ شب سات برسوں سے اس کی تعمیر ممکن ہو سکی ہے نہ اس کی مرمت کی جا رہی ہے اور یہ سڑک آزاد کشمیر کے قصبات ڈڈیال،اسلام گڑھ،پلاک،چکسواری،ناڑ،گلپور، سیاکھ،خادم آباد اور دیگر علاقوں کو براہ راست کلر سیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے منسلک کرتی ہے۔

کلر سیداں پولیس نے سول ڈیفنس آفیسر کی رپورٹ پر پٹرول ایجنسی کی سیل توڑ کر دوبارہ ایجنسی کھولنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Case registered against petrol agency owner Ishtaiq Ali

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے سول ڈیفنس آفیسر کی رپورٹ پر پٹرول ایجنسی کی سیل توڑ کر دوبارہ ایجنسی کھولنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نوتھیہ شریف میں اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ پٹرول ایجنسی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا تھا جسے بعد ازاں ایجنسی کے مالک اشتیاق علی نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیل توڑ کر ایجنسی کھول لی تھی۔

ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا۔

In a robbery case, the nominee fled the scene after the interim bail application was rejected.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ایک ماہ قبل نالہ کانسی کلر سیداں میں جھگیوں میں ڈکیتی کی واردات میں نامزد ملزم وقاص یونس سکنہ منگلورہ نے عدالت میں عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو گزشتہ روز مسترد ہو گئی۔ڈکیتی کے الزام میں دو ملزمان نعمان اورمذدق کا جسمانی ریمانڈمکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم وقاص یونس کی گرفتاری کے بعد مسروقہ مال برآمد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ افضال نامی مدعی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ رات دس بجے کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے ان سے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور جھگی میں داخل ہو کر اس کی مطلقہ ہمشیرہ کو اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے گولی مار کر اسے زخمی کر دیا تھا۔

جے کے ایس پرویز اقبال کراٹے کلب کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز سالگرہ کی تقریب

First anniversary of JKS Parvez Iqbal karate club celebrated

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جے کے ایس پرویز اقبال کراٹے کلب کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں پرویز اقبال سمیت ظہیر الدین بابر،سید غیور شاہ،شیخ توقیر احمد، صبور ملک،جاوید اقبال،مسعود احمدبھٹی،سردار محمد وسیم،سردار شتیاق،کراٹے کی ایشیئن چمپئین سیدہ سدرہ زادی،کراٹے پلیئرزارم شہزادی،کرن شہزادی،شیخ عدیل،سمیت کلب کے کھلاڑیو ں نے شرکت کی۔،اس موقع پرکلب کے کھلاڑیوں نے کراٹے کا شاندار مظاہر ہ بھی کیا، تقریب کے مہمان خصوصی مسعود احمد بھٹی،شیخ توقیر احمدمہمانان خصوصی تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button