DailyNews

Sheffield, UK; Religious, social and political personality Haji Raja Tika Khan of village Nar Mando, Sainsa, passed away

شیفیلڈ برطانیہ میں مقیم دینی، سماجی و سیاسی بزرگ کشمیری شخصیت حاجی راجہ ٹکا خان انتقال کر گئے

شیفیلڈ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) بزرگ شخصیت راجہ ٹکا خان برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ شیفیلڈ برطانیہ میں مقیم دینی، سماجی و سیاسی بزرگ کشمیری شخصیت حاجی راجہ ٹکا خان مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعہ کو جامع مسجد شیفیلڈ میں ادا کی گئی۔ 28دسمبر 2019ء کو راجہ ٹکا خان مرحوم کا جسد خاکی ہیتھرو ائر پورٹ لندن، انگلینڈ برطانیہ سے اسلام آباد پاکستان روانہ کر دیا گیا۔ اور وہاں سے اتوار کی صبح بعذریعہ ایمبولینس مرحوم کی میت آبائی علاقہ موضع ناڑ مندو خان، تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر لے جائی گئی۔ اور اسی روز نماز جنازہ کے بعد راجہ ٹکا خان مرحوم کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ عوام علاقہ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ انکی مغفرت، بلندیئ درجات اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی۔ راجہ ٹکا خان مرحوم علاقے کی ایک نامور شخصیت تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button