DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Land Mafia attempts to take over land of British Pakistani Mohammad Jamil of Bradford in Doberan Kallan, Police case registered

برطانیہ میں مقیم محمد جمیل آف سکنہ دوبیرن کلاں کی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ گروپ کا حملہ،مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) محمد فیاض سکنہ دوبیرن کلاں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری اراضی دوبیرن کلاں میں واقع ہے اور یہ اراضی میرے حقیقی بھائی محمد جمیل جو کہ برطانیہ میں مقیم ہے اس کی ملکیتی ہے،جس کا سائل مختار عام ہے۔ہماری اراضی پر جنگلا تار لگی ہوئی اور ایک لوہے کا گیٹ بھی نصب ہے۔میں حج پر اپنی والدہ کے ہمراہ گیا،29 اگست کو حج سے واپس آیا اور مورخہ 30 اگست،شام بوقت چار بجے اطلاع ملی کہ کاشت شدہ رقبہ سے ناجائز قبضہ گروپ روڈ بنانے کیلئے سامان اکٹھا کر رہا ہے اور رقبے پر نصب جنگلا اور گیٹ بھی اکھاڑ دیا گیا ہے۔میں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر آ گئی اور انہوں نے روڈ بنانے سے روکا اور سارا میٹریل ریت،بجری،سیمنٹ بمعہ ٹرالی وغیرہ قبضہ میں لے لیا مگر پولیس نے ان کیخلاف گیٹ توڑنے اور جنگلا توڑنے اور میرے قبضہ میں مداخلت کرنے پر کوئی کارروائی نہ کی جس پر سی پی اوکی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; Land Mafia attempted to take over land of British Pakistani Mohammad Jamil of Bradford in Doberan Kallan, According to Mohammad Fayaz (in above main Picture) the land mafia ripped gate and safety wire out of the land owned by M Jamil. Police were called and stopped the land mafia and confiscated building material.

Police originally were not registering police case but after involvement of CPO Rawalpindi the Kallar Syedan police then registered the case.

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیکوریشن شاپ پر چھاپہ مار کر آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر دکان کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Kallar Syedan police raided the decorator shop, seized fireworks and lodged a lawsuit against the shop owner.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیکوریشن شاپ پر چھاپہ مار کر آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر دکان کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ڈیکوریشن کی دکان پر آتش بازی کا سامان نیو ائیر نائٹ کیلئے فروخت کر رہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ چوکپنڈوری شہر میں واقع ڈیکوریشن کی دکان پر پہنچ گئی جہاں ایک شخص جس نے اپنا نام و پتہ رضوان فاروق سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری بتایا،سامان آتش بازی فروخت کرتے ہوئے پایا گیا جس کے قبضہ سے تین درجن کانے،43 عدد ہوائیاں،دو عدد انار،دو ڈبیاں پٹاخے قبضہ میں لے لئے گئے۔

حکومت نے نئے سال میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کیا

Govt increases electricity and gas prices again in new year

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزرشیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر ملک پر مسلط ہونے والے حکمران ٹولے نے ہر ماہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کر رکھا ہے اور ملکی معشیت اور خزانہ عملی طور پر آئی ایم ایف کو گروی کر دیا گیا،ہر ماہ حکومت خود اپنے اقدامات سے مہنگائی کا طوفان برپا کرتی ہے اور پھر اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے حکومت نے جتنی توجہ نیب کے تعاون سے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے پر مرکوز کر رکھی ہے اگر اتنی توجہ وہ عوامی مسائل پے دیتی تو لوگوں کو موجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے کہا کہ آج قوم جس چکی میں پس رہی ہے اس کے ذمہ دار وہ ادارے بھی ہیں جنہوں نے انتخابات کے موقع پر بدترین دھاندلی کر کے مخصوص لوگوں کو اقتدار دیاجس کی سزا آج ملک کے طول و عرض میں مقیم لوگ بھگت رہے ہیں۔

شاعر جمیل قلند ر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس چار جنوری بروز ہفتہ شب آٹھ بجے کلر سیداں میں منعقد ہو رہا ہے

A condolence reference in memory of poet Jamil Qalandar is being held on Saturday, January 4 at 8 pm in Kallar Syedan.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)معروف پوٹھوہاری شاعر جمیل قلند ر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس چار جنوری بروز ہفتہ شب آٹھ بجے کلر سیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت صوفی امیر افضل کریں گے جبکہ علی اکبر سیف مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں سید ثاقب امام رضوی،حاجی مہراب خاور، پروفیسر وسیم باقر،چوہدری فاضل،راجہ ابراہیم اسیر اور دیگر شرکت کریں گے۔

یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ پانچ جنوری بروز اتوار صبح نو بجے منیاندہ روڈ سرصوبہ شاہ کے نجی گرلز کالج میں لگایا جائے گا

Free eye camp, organized by Youth League Sir Sooba Shah, will be set up at Private Girls College, Manianda Road, at 5am on Sunday, January 5th.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ پانچ جنوری بروز اتوار صبح نو بجے منیاندہ روڈ سرصوبہ شاہ کے نجی گرلز کالج میں لگایا جائے گا۔جس میں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کریں گے۔

ڈیڑھ لاکھ مالیت کی گائے چوری ہونے پر مقدمہ درج

Case filed for stealing 1.5 Lakh Rps cow

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ڈیڑھ لاکھ مالیت کی گائے چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ظہور احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنے مال مویشیوں کو جانوروں کے کمرے میں بند کر کے سو گیا اور جب صبح نیند سے بیدار ہوا تو مویشیوں والے کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور کمرے میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گائے غائب تھی جسے رات کے وقت نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button