DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; President Kahuta Bar Raja Afshar Advocate Forms Election Board For Annual Election of Bar Association Kahuta

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات کے لیئے صدر کہوٹہ بار راجہ افشار ایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات کے لیئے صدر کہوٹہ بار راجہ افشار ایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ فضل رازق جنجوعہ چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض انجام دیں گے۔ممبران الیکشن بورڈ میں ندیم عارف کھٹڑ، راجہ عبداللہ ابراہیم جبکہ معاونین الیکشن بورڈ میں راجہ فیصل نذیر اور اعجاز قریشی شامل ہیں۔ الیکشن (11) جنوری کو ہونگے۔ صدارت کے لیئے پا نچ امیدوار وں امجد رشید عباسی،راجہ تنویر حسین، راجہ عمران اقبال، راجہ احتشام اور خاور ریاض قادری نے کاغذات وصول کیئے۔ جنرل سیکرٹری کے لیئے راجہ فیصل نذیر،اور سردار کامران،نائب صدر کے لیئے احتشام اور ماجد علی غازی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے چوہدری مسعود الرحمن، عثمان صادق ستی، خالد ظہیر راجہ، راجہ اخلاق نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے ہیں۔ بار کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 77ہے۔بار کے الیکشن کے لیئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ اور امیدواران اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔

Kahuta; President Kahuta Bar Raja Afshar Advocate Forms Election Board For Annual Election Of Bar Association Kahuta, which will be held on 11th January.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور کے سسر محمد رشید وفات پا گے

Mohammad Rashid passed away in Bior

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور کے سسر محمد رشید وفات پا گے۔نمازے جنازہ میں کثیر تعداد سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔یونین کونسل بیور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور کے سسر محمد رشید گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بیور میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور، راجہ محمد بشیرصدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ،راجہ مجیدآف گوہڑہ، راجہ ظہورآف گوہڑہ راجگان،راجہ شیر بہادر سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور، حاجی راجہ جاوید آف مٹور، حاجی نصرت،راجہ محمد یوسف آف بیور،راجہ حبیب الرحمن،بابو زاہد،راجہ سجاد،سردار محمدقاسم سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button