DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Bilal Yameen Satti’s nephew Walliam’s ceremony presents the scene of an all-party conference

بلال یامین ستی کے بھانجے کی دعوت ولیمہ کی تقریب نے آل پارٹی کانفرنس کا منظر پیش کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بلال یامین ستی کے بھانجے کی دعوت ولیمہ کی تقریب نے آل پارٹی کانفرنس کا منظر پیش کیا۔مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں،وفاقی،صوبائی وزراء سمیت ممبران اسمبلی اور اعلی عسکری افسران نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے بھانجے ذیشان ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب بحریہ ٹاؤن حمید مارقی میں منعقد ہوئی جس میں غلام سرور خان وفاقی وزیر، راجہ راشد حفیظ صوبائی وزیر، جہانزیب کھچی صوبائی وزیر، حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر، حاجی نواز کھوکھر سابق ڈپٹی سپیکر،مر یم اورنگزیب ایم این اے، سمیہ جیلانی ایم این اے،سنیٹر نجمہ حمید، سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی، نجیب نقی وزیر ریاست آزاد کشمیر، احمد قادری نقی وزیر ریاست آزاد کشمیر،واثق قیوم ایم پی اے، عمر بٹ ایم پی اے، راجہ صغیر احمد ایم پی اے، حاجی امجد ایم پی اے،رائے ظہور کھرل ایم پی اے، سیماویہ ستی ایم پی اے،میڈ م زیب النساء ایم پی اے، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے راجہ قمر السلام، سردار محمداسلم سابق چیف جسٹس، اکرام مہناس ایڈوکیٹ سپریم ایڈوکیٹ،میجر جنرل (ر) مشتاق ستی، بر گیڈیئر (ر) جہانذیب عباسی، ن کے ضلعی جنر ل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،راجہ طارق محمود مر تضیٰ چیئرمین آر، ڈی، اے، نادر خاقان عباسی، مہرین انور راجہ سابق ایم این اے، کرنل (ر) زاہد ستی، کرنل (ر) انوار عباسی، کرنل (ر)مسعود عباسی، کرنل(ر) اشتیاق جنجوعہ،ایس پی فدا ستی،سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبد الرؤف،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت شاہ،سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خور راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت اشتیا ق احمد ستی،نوجوان سیاسی شخصیت ثاقب ستی، وزر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی سردار قیصر،ملک شاہ زیب اعوان،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،انجیئر راجہ بلال،راجہ اسر ار ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی،اعلی عسکری شخصیات نے شر کت کی۔اس موقع پر میزبان بلال یامین ستی نے اپنے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان بلال یامین ستی کا شکریہ ادا کیا اور دولہا ذیشان ستی کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button