DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Public and private educational institutions hold memorial for children killed by terrorists at Peshawar Army school

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔اس موقع پر خواتین و مرد اساتذہ نے منعقدہ تقاریب میں خطاب میں معصوم جانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں انچارج ہیڈ مسٹریس روبینہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں 132 سے زائد بچوں اور اساتذہ کے قتل نے پوری انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا۔سینئر ٹیچر عابدہ ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہد ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردوں کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔تقاریب میں شہید بچوں اور اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں۔اس موقع پر دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے خاکے بھی پیش کئے گئے۔

Kallar Syedan; Memorail were held at the public and private schools in Kallar Syedan along with rest of Pothwar region for tose murdered by terrorist at Pehawar Army school. Five years have passed since 133 children of Pakistan Army School (APS) in Peshawar were killed in the worst terrorist attack in the country. As the country marked the fifth anniversary of the APS carnage on December 16, grief stricken parents of innocent children are still looking for the outcome of the Commission report to answer their questions about the attack. A total of 150 people including 133 children and 17 staff members of the APS were killed when six armed terrorists belonging to Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) entered the school to carry out the horrific attack.

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہری محکمہ صحت کیساتھ تعاون کریں

Public asked to Collaborate with the City Health Department to make the five-day anti-polio campaign a success

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے اپیل کی ہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہری محکمہ صحت کیساتھ تعاون کریں جبکہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے اہلکاروں کی حاضری بھی سو فیصد یقینی بنائی جائے۔انہوں نے پیر کے روز یونین کونسل بشندوٹ میں قائم خانہ بدوشوں کی بستی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو زندگی بھر کی معذورہ سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے پلائیں۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں 36 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے 131 موبائل جبکہ 12 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،28ایریا سپروائزر اور 13یوسی سپروائزر پر مشتمل 240 افراد کچی آبادیوں سمیت گھر گھر جا کر یہ قومی فریضہ سر انجام دیں گے۔

حضرت مولانا عبدالرحمن کے سالانہ عرس کی تقریب

Urs Mubarak of Hazrat Mollana Abdul Rehman celebrated

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی وروحانی شخصیت پروفیسر پیرڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہا ھے کہ تصوف اخلاق مصطفوی ھے جو ایک سینے سے دوسرے سینے میں منتقل کیا جاتاھے۔ صاحبان نسبت پرذمہ داری عائد ھوتی ھے کہ وہ اپنے اخلاق سے معاشرے میں تبدیلی لائیں۔ صوفیاء بگھارشریف نے اپنے اخلاق سے ایک عالم کو متاثر کیا اور ان کا فیض آج بھی جاری ھے۔ وہ بگھارشریف میں حضرت مولانا عبدالرحمن کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررھے تھے۔ پیر ڈاکٹر ساجدالرحمن نے کہا کہ آج اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا، قوم کے رھنما ٹی وی پر وہ زبان استعمال کرتے ھیں کہ بیان کرنا ممکن نہیں، ستم اور ظلم یہ ھے کہ سگا چچا اپنی 7سالہ بھتیجی کے جسم کو نوچ دیتا ھے، جھوٹ، غیبت عام ھوچکا۔ گویا ہمارا معاشرہ جنگل کاروپ دھار چکا ھے جس میں درندے دھندنا رھے ھوں۔ انھوں نے کہا کہ اس پستی سے نکلنے کا واحد راستا اسوہ رسول کی مکمل پیروی سے میں ھے۔ انھوں نے کہا کہ جس انسان کو اللہ نے احسن تخلیق کیا وہ اپنے منصب سے گر چکا ھے۔ آج بھی اگر گبندخضری سے اٹھنے والی دھول کو آنکھوں کاسرمہ بنایا جائے تو انسان پھر سے اپنے منصب پر متمکن ھوسکتا ھے۔ اس موقع پر مریدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری محمد فاروق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جنہیں آبائی قبرستان کالیاں سہالیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch M Farooq passed away in village Kaliyan Sialian

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان کے کزن اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 چوہدری محمد ایوب کے بھتیجے چوہدری محمد فاروق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جنہیں آبائی قبرستان کالیاں سہالیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صدر تحصیل کلر سیداں محمد اعجاز بٹ، عاطف اعجاز بٹ،پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نوید اختر مغل،سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی،سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی،اشتیاق احمد اور مرزا خورشید سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو دوران سفر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم یونین کونسل بیول میں بطور سیکرٹری تعینات تھے۔

کلرسیداں فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Kallar feeders to shut from 9am till 2pm

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل کلرسیداں فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے چھپر،پنڈوڑ ی لوہاراں،چوک پنڈوڑی،نندنہ منگرال،مہرہ سنگال،گف،لونی،ناظم آباد اور منگال میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button