DailyNews

Hong Kong; Ch Qamar Ul zaman Minhas of village Manianda mother passed away in Hong Kong

چوہدری قمرالزمان منہاس کی والدہ محترمہ ہانگ کانگ میں انتقال کر گئیں

ہانگ کانگ /کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پاکستانی کیمونیٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین اور معروف رفاعی تنظیم کے سربراہ چوہدری قمرالزمان منہاس کی والدہ محترمہ ہانگ کانگ میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ کل بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک بابا کاشو میں ادا کی جائے گی۔

لندن میں میاں نواز شریف کی رہائش کے باہر پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے کئے گئے احتجاج، تو ڑ پھوڑ اور غلیظ زبان کے استعمال کی پرزور مذمت

Protests by PTI workers outside Mian Nawaz Sharif’s residence in London strongly condemn the use of offensive language, M Navid Bhatti

لندن/کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—راہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 10 محمدنوید بھٹی نے لندن میں میاں نواز شریف کی رہائش کے باہر پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے کئے گئے احتجاج، تو ڑ پھوڑ اور غلیظ زبان کے استعمال کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بیمار، پسماندہ اور بدبودار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ان کی قیادت اور کارکنان کی تربیت ہے۔ اس سے میاں صاحب کے گھر کی چادر اور چاردیواری کا تقدس مجروح ہوا ہے۔ مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ سے بردباری اور تحمل کی سیاست کو فروغ دیا اور اس کا عملی مظاہرہ اس کے کارکنان بھی کرتے ہیں مگر اس کو لیگی ورکرز کی کمزوری نا سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پرتشدد جماعت ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے 2014کے دھرنوں میں بھی دیا اور جس کے باعث کئی غریب لوگ جانوں سے بھی ہاتھ گنوا بیٹھے مگر ان کی قیادت ابھی تک اسی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور آج بھی ان کے خلاف عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں۔ اگر یہ ہی عمل جاری رہا تو پاکستان میں بھی کسی سیاست دان کی رہائش محفوظ نا رہے گی۔ نوید بھٹی نے مزید کہا کہ ہم برطانوی ہائی کمشنر اسلام آباد کی توسط سے حکومت برطانیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے گھر کے باہر اکٹھے ہونے والے پرتششدد جتھوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button