DailyNews

Kotli Sattian; Will be protecting the rights of the teachers, Newly elected President of Punjabi Teacher union Kotli Sattia, Shahzad Satti.

اساتذہ کے کو حقوق کے تحفظ اور پنجاب ٹیچرز یونین کو کو ٹلی ستیاں میں فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے,پنجا ب ٹیچر یو نین کو ٹلی ستیاں کے نو منتخب صدر نا صر شہزاد ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی)…. پنجا ب ٹیچر یو نین کو ٹلی ستیاں کے نو منتخب صدر نا صر شہزاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اساتذہ کے کو حقوق کے تحفظ اور پنجاب ٹیچرز یونین کو کو ٹلی ستیاں میں فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ووٹروں کے تعاون اور سپورٹرز کی محنت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نے ہمارے حق میں فیصلہ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اسکی پاسداری میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے نو منتخبصدر نا صر شہزاد ستی نے مزید کہا کہ اساتذہ کی خدمت ورثے میں ملی ہے یہی وجہ ہے آج کئی سا لوں سے میں اساتذہ کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں علم، معلم کی ترقی کے لیئے اپنی صفیں کار منصبی کی بھر پورسعی سے درست کرکے اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی)…. مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء امیدوار برائے چئرمین حاجی حق نواز ستی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوتی جارہی ہیں حکومت کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کرداراداکرئے اور گراں فروشوں کا محاسبہ کرئے تاکہ عام لوگوں کو بھی اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا اپنے اندر احساس پیدا کرنا ہوگا دکاندار حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ کم سے کم منافع رکھیں اور لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ صرف اتنی چیز خریدیں جتنی ان کی ضرورت ہے اس طرح آپ اپنے گھریلوں بجٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قوم میاں نوازشریف کی جلد صحت یابی اور وطن واپسی کیلئے دعا گو ہے موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ترین ثابت ہوئی ہے ریاست کے ایک انتہائی معتبر ادارے کے سربراہ کی تقرری میں بھی اتنی نااہلی دکھائی کہ سپریم کورٹ کو اس پر فیصلہ دینا پڑااس پرپی ٹی آئی حکمرانوں کو فوری استعفیٰ دے دینا چا ہیے مگر یوٹرن خان اپنے کسی فیصلے پر نادم یاشرمندہ نہیں ہوتے.

Show More

Related Articles

Back to top button