DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public deprivef gas supply in the regions of Morra Malkan. Thathi, Morra Muzaffarian, Dhok Sohaj and Dhok Azam

موہڑہ ملکاں،تھتھی،موہڑہ مظفریاں،ڈھوک سوہاج اور ڈھوک اعظم تا حال گیس کی سہولت سے محروم

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔یونین کونسل بیول کے باقی ماندہ دیہات کو بھی گیس فراہم کی جائے موہڑہ ملکاں،تھتھی،موہڑہ مظفریاں،ڈھوک سوہاج اور ڈھوک اعظم تا حال گیس کی سہولت سے محروم۔پیپلز پارٹی کے دور میں یونین کونسل بیول کو گیس کی فراہمی کے احکامات جاری ہوئے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ دیہات کو لسٹ سے خارج کر دیا گیا اور گیارہ سال گزرنے کے بعد آج بھی یہ دیہات گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اس معاملے کو سیریس لیتے ہوئے متعلقہ دیہات کو گیس فراہمی کے احکامات جاری کروائیں یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد بار یاددہانی کے باوجود حکام کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں محفلِ میلاد کا انعقاد

Millad celebrated at high school, Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں محفلِ میلاد کا انعقاد،دنیاوی اور اخروی کامیابی کے لیے ہمیں آپؐ کے اسوۂ حسنہ کو اپناناہوگا،پرنسپل۔ادارہ ھذا میں محفل میلاد کا بھر پور انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بچوں نے دلنشین انداز میں ہدیہ نعت پیش کیے اس کے علاوہ طلبا نے سیرت النبی ؐ کے موضوع پر تقاریر بھی کیں نقابت کے فرائض ایس ایس ٹی حافظ محمد اکرام نے سر انجام دئیے سینئر ٹیچر شہزاد احمد نے کہ کہا کہ حضرت محمد ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت العلمین بنا کر بھیجے گئے راہ حق کی خاطرتبلیغ کے لیے آپؐ نے مصائب برداشت کیے مکہ سے نکال دیا گیا لیکن آپ ؐ کے پایہ استقلال میں زرہ برابر لغزش نہ آئی آپ ؐ ہمت اور استقامت کا بے مثال نمونہ تھے آپ ؐ کی ذات بابرکات پہ کروڑوں سلام۔ آخر میں پرنسپل محمد فاروق نے کہا کہ آپ ؐ عفو و درگزر اخلاق راواداری اور محبت کا بہترین نمونہ تھے اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں کامیاب زندگی گزاریں اور آخرت میں بھی ہم کامیاب و کامران ہوں تو پھر ہمیں آپ ؐ کے اسوۂ حسنہ کو اپنانا ہو گا آپ ؐ بہترین باپ بہترین بھائی بہترین تاجر بہترین حکمران تھے میں آپ کو ہدایت کرتا ہوں کہ آپ لوگ سیرۃ النبی ؐ کا مطالعہ کریں تقریب کے آخر میں بچوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کی صحافی برادری کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن منعقد ہوا جس میں آغا قاضی کلیم احمد،شیخ اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،شاہد ملنگی،وقاص الرحمن وارثی،ابرارشیخ،راجہ طارق ایوب اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان پی ٹی آئی یوسی قاضیاں کے صدراورسابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ سجاد بشیر اور راجہ ابرار کے والد محترم راجہ محمد بشیر مرحوم کے بلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گی لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button